لندن میں کشمیر ملین مارچ میں کشمیریویں، پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت

پیر 27 اکتوبر 2014 15:59

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) لندن میں کشمیر ملین مارچ میں کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کے کشمیریوں، پاکستا ن کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ،جبکہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ ، تمام جماعتوں کے رہنماؤں ، میئرز، کونسلرز اوردیگر اہم شخصیات کی بڑی تعدادبھی مارچ میں شریک ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق شرکاء نے مسئلہ کشمیر کوکشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی تنظیمیں، ارکان یورپی و برطانوی پارلیمنٹ کی بڑی تعداد اور دیگر تنظیمیں لندن ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کرچکی تھیں۔ملین مارچ کی وجہ سے ٹرافلگرچوک میں سڑکیں انسانوں سے بھر گئیں اور بدترین ٹریفک جام کے دوران لندن کی گلیاں آزادی کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھیں۔ مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں آزاد کشمیر کا پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ملین مارچ کے شرکاء ریلی کی شکل میں ٹرافلگر سکوائر سے برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ تک گئے جہاں پر برطانوی وزیر اعظم کو یادداشت پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :