Live Updates

عمران خان دھرنے ختم کر کے عوامی مسائل کی طرف توجہ دیں ،چوہدری مزمل

بدھ 29 اکتوبر 2014 16:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ نون سٹی میرپور کے سینئر نائب صدر چوہدری مزمل نے کہا ہے کہ عمران خان دھرنے ختم کر کے عوامی مسائل کی طرف توجہ دیں ، ملک میں انرجی کرائسز کے خاتمے کیلئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی حکومت نے 19سے زائد منصوبے شروع کیے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت تعمیروترقی پر یقین رکھتی ہے موجودہ وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرئیگی ۔

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے والوں کو سیاست سیکھنی پڑے گی اسلام آباد دھرنے والوں نے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب دھرنے ختم کر کے کے پی کے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحدو منظم ہے اور آئندہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے کی تمام سازشیں ناکام ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مل کر آزاد کشمیر میں راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ مل کر آزاد کشمیر میں بھی آئندہ مثالی حکومت قائم کرئیگی راجہ فاروق حیدر خان ایک نڈر اور عوام سے محبت کرنے والے لیڈر ہیں اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور سرپرستی میں آزاد کشمیر میں عوام کو بھرپور فلاحی ریاست کے طورپر مضبوط مستحکم حکومت قائم کریں گے ۔

راجہ فاروق حیدر خان نے ہر موقع پر اپنے اصولوں کی سیاست اور نظریات کو اہمیت دی ۔ مسلم لیگ ن راجہ فارو ق حیدر خان اور شاہ غلام قادر کی قیادت پر مکمل یقین رکھتی ہے منفی سیاست کو فروغ دینے والوں کا راستہ عوام نے مسترد کر دیا ہے سیاست ایک پیغمبری پیشہ ہے اورآج یہی وجہ ہے کہ حکومت کے مخالفین کو اپنی ناکامی کو دیکھتے ہوئے جلسے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :