پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے بانی رہنما مقصود اعوان انتقال کرگئے

بدھ 29 اکتوبر 2014 17:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے بانی رہنما مقصود اعوان گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حققی کو جا ملے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی سہہ پہر قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف ،وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب کی دعوت پر جب حلقہ کوٹلہ کے ترقیاتی منصوبہ جات کا افتتاح کرنے کے بعدسریاں کے مقام پر پیپلزپارٹی کے رہنما صابر اعوان کی طرف سے استقبالیہ تقریب میں پہنچے تو وہاں مقصود اعوان نے قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف سے ملاقات کی اس موقع پر پیپلزپارٹی کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے جب مرحوم رہنما کا تعارف کروایا تو قائمقام وزیراعظم نے کہا کہ میں مقصود اعوان کو بہت پرانا جانتا ہوں یہ بڑے مدبر اور حقیقی نظریاتی جیالے ہیں اسی اثناء میں مقصود اعوان اٹھ کر باہر نکلے تو چند منٹ بعد اطلاع موصول ہوئی کہ مقصود اعوان کو موت نے اپنی آغوش میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف ،وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب ،مشیر حکومت راجہ مبشر اعجاز ،میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید ،شائق الحسن گیلانی ،نذیر انجم ،جنید چغتائی ان کے گھر پہنچ گئے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا مرحوم ایک ملنسار بلند پایہ اخلاق اور بے پناہ خوبیوں کے مالک ہمدرد شخصیت تھے ان کی وفات کی وجہ سے وزیرجنگلات نے کوٹلی ،میرپور ،بھمبر کا دورہ منسوخ کر دیا ۔

دریں اثناء وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ،سیکرٹری جنرل وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر ،وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب ،مشیر حکومت راجہ مبشر اعجاز ،میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید ،شائق گیلانی ،راجہ سعد ،جنید چغتائی نے مرحوم رہنما کی پارٹی کے لیئے گراں قدر طویل خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات پر دلی رنج و غم گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی اور ان کی وفات کو پارٹی کے لیئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک مخلص او جانثار ساتھی کی جدائی پارٹی اور عوام فراموش نہیں کر سکیں گے #

متعلقہ عنوان :