بھارت سیز فائرلائن پر بلااشتعال فائرنگ کرکے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکتا۔ چوہدری پرویز اشرف

جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:35

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف نے کہاہے کہ بھارت سیز فائرلائن پر بلااشتعال فائرنگ کرکے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکتا۔ پاکستان کے حالیہ سیاسی بحران کے دوران پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن یا میاں نواز شریف کا ساتھ نہیں دیابلکہ جمہوریت کے استحکام کا ساتھ دیاہے۔

پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیرمیں کوئی مداخلت نہیں کررہی ۔ دوسال بعد ہونے والے انتخابات میں بھی حکومت پاکستان آزادکشمیرکے انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔ جب بھی آزادکشمیرمیں صاف وشفاف انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی کو عوام نے مینڈیٹ دیا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت آزادکشمیرمیں بلاتخصیص تعمیروترقی کے سفرپر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کا موجودہ دورحکومت تعمیروترقی کے حوالے سے مثالی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے دورہ کے دوران ملوٹ، کنڈلہوٹا، ببوٹ اور دیگرمقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آزادکشمیرکے مشیران حکومت چوہدری محمدالیاس، راجہ مبشراعجاز، ایڈمنسٹرضلع کونسل چوہدری ولید اشرف، ڈپٹی کمشنرمرزاارشد جرال، ایس ایس پی چوہدری منیرحسین، ممتاز اوورسیز راہنماندیم جرال، پیپلزپارٹی کے راہنماراجہ محمدافضل خان، چوہدری محمداکرم، مزمل حسین شاہ کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید کی قیادت میں موجودہ حکومت آزادکشمیرمیں تعمیروترقی اور خطہ کی خوشحالی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں تمام سہولیات ومراعات فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ان پر دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا منصب دے کر جس اعتماد کا اظہارکیاہے وہ قابل تحسین ہے۔

ہمیں وزیراعظم آزادکشمیراور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کو ہم پر بھرپوراعتماد ہے۔ ہم بھٹوشہید کے ماننے والے ہیں اور محترمہ بے نظیربھٹوشہید کے جانثار اور بلاول بھٹوزرداری کے سپاہی ہیں۔ مجھے وزیراعظم بننے سے زیادہ پارٹی کا کارکن ہونے پر فخر ہے۔ ہم ٹوٹی نلکے کی سیاست نہیں کرتے بلکہ نظریات کے امین اور بھٹوشہید کے فلسفہ کو ماننے والے ہیں۔

ہمارا ماضی اور مستقبل پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے۔ پیپلزپارٹی سے وابستگی ہی ہماری ترقی کا راز ہے۔ انھوں نے کہاکہ بھٹوشہید او رمحترمہ بے نظیربھٹو نے پاکستان کے عظیم ترمقاصد اور جمہوریت کی خاطر اپنی جان کے نظرانے دیے لیکن اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں کی۔ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کے مثالی دور کے باعث ہم آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر حکومت بنائیں گے۔

انھوں نے کہاکہ انتخابات میں کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کریں گے۔ علاوہ ازیں آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف نے 23 کروڑ روپے کی لاگت ستے تعمیرہونے والی لکڑمنڈی تا ببوٹ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پرمشیران حکومت چوہدری محمدالیاس، راجہ مبشراعجاز، ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل چوہدری ولید اشرف، ڈپٹی کمشنرمرزا ارشد جرال، ایس ایس پی چوہدری منیرحسین، چیف انجینئر تصدیق حسین، ایس ای پی ایچ ای سجاد بٹ کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔

وزیراعظم نے کس چناتر تا ملوٹ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا ۔ انھوں نے 31 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والی ملوٹ واٹرسپلائی شروع کرنے اور حلقہ کے دوردراز علاقوں میں پانی ،بجلی ، صحت سمیت دیگرتمام سہولیات مہیاکرنے کے اعلانات کیے۔ انھوں نے ملوٹ سکول اور کنڈ لہوٹا سکول سمیت دیگر سکولوں کی اپ گریڈیشن اور رابطہ سڑکیں تعمیرکرنے کے اعلانات بھی کیے۔

متعلقہ عنوان :