میثاق جمہوریت سے ہی ملک میں امن وسلامتی قائم کرنے میں کافی پیش رفت ہورہی ہے۔ چوہدری پرویز اشرف

جمعہ 31 اکتوبر 2014 17:44

بھمبر/ برنال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) قائمقام وزیر اعظم آزادکشمیرچوہدری پرویز اشرف نے کہاہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹوشہیدنے جمہوریت،ملکی ترقی وخوشحالی اور عوام کو حکمرانی دلانے کے لیے عظیم قربانی دی ہے اور یہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیربھٹوکی لازوال قربانی کا صدقہ ہے کہ میثاق جمہوریت کی شکل میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بے مثال معاہدہ موجود ہے جس کی بدولت شریک چیئرمن پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان وچیئرمین مسلم لیگ ن میاں محمدنواز شریف کے درمیان جمہوری اداروں کے استحکام اور آئین وقانون کی بالادستی کے قیام کے حوالے سے مثالی اتحاد واتفاق موجود ہے۔

گذشتہ 6 سالوں سے ملک میں جمہوری سسٹم مضبوطی اور روزبروز اقتصادی طورپر بہتری کی طرف بڑھ رہاہے اور یہ میثاق جمہوریت ہی کے مرہون منت ہے کہ ملک میں امن وسلامتی قائم کرنے میں کافی پیش رفت ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ا حلقہ برنالہ میں اس سال اسی 80 کلو میٹر سڑکیں بنائیں گے پیپلز پارٹی کارکنا ن کی عزت نفس کا ہر ممکن خیال رکھے گی کارکنوں کے تمام جائز مسائل حل کریں گے ۔

پیپلز پارٹی کو پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت ناراض نہیں کر سکتی کیونکہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانھوں اپنے حلقہ انتخاب برنالہ کے دورہ کے دوران باڑہ کے مقام پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں مشیر حکومت راجہ مبشر اعجاز ، ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف ،ایس ای برقیات چوہدری محمد افضل ، ایکیسن شاہرات ندیم اقبال ، ملک رشید ، ملک رزاق ، جمیل شفیع ، نعیم چوہدری ، خرم افضال ، راجہ محمد افضل ملوٹ ، اکرم حسین ، حاجی یوسف ، ملک بابو اورپیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

تقریب سے سابق چیئر مین چوہدری لیاقت ، سابق چیئر مین چوہدری عبدالحق نے بھی خطاب کیا ۔قائمقام وزیر اعظم چوہدری پرویز اشرف نے کہاہے کہ جمہوریت دشمن قوتیں یہ نہیں چاہتی ہیں کے ملک میں عوام کو حکمرانی کا حق ملے اور ملک ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن ہو۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی موجودہ دوراندیش قیادت ملک کودرپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے گذشتہ 5 سالہ دوحکومت میں جمہوریت کے استحکام ، امن وامان کے قیام اور ملکی ترقی کے لیے مفاہمت کی پالیسی اپنائی اور سب کو ساتھ لے کر چلے۔

متعلقہ عنوان :