مقبوضہ کشمیر ،سوپور میں دھمکی آمیز پوسٹر تقسیم کرنے پرپولیس نے سرپنج کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 1 نومبر 2014 17:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) مقبوضہ کشمیر کے قصبے سوپور میں پولیس نے ایک سرپنج کوعسکری تنظیم کی طرف سے دھمکی آمیز پوسٹر تقسیم اور مختلف مقامات پر چسپاں کرنے پرگرفتار کر لیا ۔ اطلاعات کے مطابق سوپور کے علاقے ڈورو کے رہائشی تنویر احمد ڈار نامی سرپنج کو گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے سرپنج کی کمپیوٹر دکان پر بھی چھاپہ ڈالا اور بہت سے کمپیوٹر، پرنٹر اور دیگر سامان ضبط کر لیا۔

سوپور قصبے کے کئی مقامات پرعید الاضحی سے قبل پوسٹر چسپاں کئے گئے تھے جن پر 30 سے زائد لوگوں کے نام درج تھے جنہیں پولیس اور بھارت نواز جماعتوں کے ساتھ تعلقات رکھنے پر سنگیں نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سرپنج نے دھمکی آمیز پوسٹروں کی تیاری اورانہیں چسپاں کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :