شمیم شال کی طرف سے بھارتی پولیس کے ہاتھوں حریت رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت

ہفتہ 1 نومبر 2014 17:29

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) کشمیر تحریک خواتین کی جنرل سیکرٹری شمیم شال نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ لندن میں جاری بیان میں شمیم شال نے کہا کہ بھارت کشمیری آزادی پسند قیادت کے اظہار رائے کی آزادی کے حق کو چھین کر خود اپنے اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے تحریک آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔ شمیم شال نے کہا کہ کشمیری تارکین وطن نے حال ہی میں لندن میں منعقدہ ملین مارچ کے ذریعے مقبوضہ علاقے کے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا موثر نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :