9محرم سرینگر مظفر آباد بس سروس معطل ، آج اور کل ہونے والی دوطرفہ تجارت بھی معطل

پیر 3 نومبر 2014 17:40

چناری(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) نو محرم الحرام کے باعث پیر کے روز چلنے والی دوطرفہ سرینگر مظفر آباد بس سروس معطل رہی جبکہ آج منگل اور کل بدھ کے روز ہونے والی دوطرفہ تجارت بھی معطل رہے گی دوطرفہ تجارت اب جمعرات کے روز معمول کے مطابق ہوگی ٹی ایف او چکوٹھی کراسنگ بشارت اقبال نے کہا کہ محرم الحرام کے باعث دوطرفہ بس سروس اور تجارت کو معطل کیا ہے جمعرات کے روز دوطرفہ تجارت بحال ہو جائے گی جو جمعہ کے روز بھی جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :