قبائلی رہنماء سردارزادہ ولی خان مینگل کے قتل کیخلاف انجمن تاجران نوشکی کے اپیل پرشہرمیں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہا

بدھ 5 نومبر 2014 17:08

نوشکی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) ممتاز قبائلی رہنماء سردارزادہ ولی خان مینگل کے قتل کے خلاف انجمن تاجران نوشکی کے اپیل پرگردونواح میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہا،شہر کے تمام کاروباری مراکز،مارکیٹیں،سرکاری وتعلیمی ادارے مکمل بند رہے،جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتطامات کئے گئے تھے،تاہم کسی خوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی،درین اثناء نوشکی پولیس نے ممتاز قبائلی رہنماء کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،واقعہ کے بعد علاقہ میں سخت خوف وہراس پھیل گیاہے،جبکہ قبائلی رہنماء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کلی غریب آباد میں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :