6 نومبر مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی افواج کا قتل عام عالم برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے ‘ محمود الحسن چودھری

بدھ 5 نومبر 2014 17:11

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ چھ نومبر کا دن کشمیریوں کے لیے اذیت اور قربانیوں کا پیغام لے کر آتا ہے اس دن ہندوستانی افوا ج نے تین لاکھ سے زائد مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کے بہانے جمع کیا اور اچانک ان پر حملہ کر کے بچوں ‘ خواتین سمیت انسانیت کا قتل عام کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ان خیالات کا ظہار انہوں نے یوم شہدائے جموں کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔جلد یا بدیر کشمیرمیں آزادی کا سورج طلوع ہوگا ‘ ہندوستان بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا‘ قربانیاں دینے والی قوم غلام نہیں رہ سکتی‘ کشمیر کی آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے بیس کیمپ کے حقیقی کردار کا بحال ہونا وقت کا تقاضا ہے ‘ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور حقیقی ااسلامی انقلاب کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :