یوم شہداء جموں میرپور میں پورے جوش و جذبہ اور ملی بیداری کے ساتھ منایا جائیگا ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 5 نومبر 2014 17:13

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طارق نے کہا ہے کہ یوم شہداء جموں ضلع میرپور میں پورے جوش و جذبہ اور ملی بیداری کے ساتھ منایا جائے گا ۔ یوم شہداء کے موقع پر کل بروز جمعرات کو دن ساڑھے دس بجے ڈپٹی کمشنر آفس میں دعائیہ تقریب منعقد ہو گی جس میں شہداء جموں کے روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کروائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ضلع کچہری مسجد میں شہداء جموں کے لیے قرآن خوانی ہو گی ۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طارق نے یوم شہداء جموں کی دعائیہ تقریب میں سیاسی و سماجی ، مذہبی ، کاروباری تنظیموں کے راہنماؤں ، سرکاری ملازمین کی جریدہ و غیر جریدہ تنظیموں ، وکلاء ، صحافیوں سمیت ہر مکتبہ فکر کوتقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے کہ وہ دعائیہ تقریب میں شرکت کرکے شہداء جموں کو خراج عقیدت پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :