بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،عبدالرشید ترابی

جمعرات 6 نومبر 2014 16:25

لیڈ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کو زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،عالمی برادری اور تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپناکردار ادا کریں،برطانیہ میں مقیم کشمیر نوجوانوں کی تربیت کا اہتمام کریں،اسلام کے ساتھ جوڑیں دینی اور اخلاقی تربیت کا اہتمام کریں اور تحریک آزادی کشمیر کی معلومات سے آراستہ کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ متحدہ میں لے کر گیا اور بین الاقوامی برادری کی موجودگی میں کشمیریوں کو حق خودارادیت کا وعدہ کیامگر اسے پورا نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا تباہ کن سیلاب آیا جس سے 50لاکھ افراد متاثر ہوئے مال مویشی سڑکیں اور اشیاء خوردونوش اور تمام زرعی زمینیں بہہ گئیں مگر ہندوستان نے اپنے کالے کرتوں کو چھپانے کے لیے کسی بین الاقوامی ریلیف این جی او کو لوگوں کی مدد کرنے کی اجازت نہیں دی جس سے اس کا کشمیریوں کے ساتھ تعصب سب کے سامنے آگیا ہے انہوں نے کہاکہ کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ،ایسے میں مسلم دنیا تارکین وطن اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت فراہم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :