بھارت فوجی طاقت ،کالے قوانین ، ڈرامہ انتخابات سے کشمیریوں کے تحریک آزادی کے جذبہ کو سرد نہیں کرسکتا، سید اظہرحسین گیلانی

جمعہ 7 نومبر 2014 15:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) آ زاد جموں و کشمیر کے وزیر قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور سید اظہرحسین گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت مقوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کو فوجی طاقت ،کالے قوانین اور انتخابی ڈرامہ کے ذریعے دبا نا چاہتا ہے ۔مگر بھارت اپنی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوگا۔ وزیر قانون نے ان خیالات کا اظہار اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنان سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہاکہ بھارت مسئلہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ میں لے کر گیااور بین الاقوامی برادری کی موجودگی میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا مگر اسے پورا نہیں کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا تباہ کن سیلاب آیا جس سے 50 لا کھ افراد متاثر ہوئے مال مویشی ،سڑکیں ،اشیاء خورد و نوش ، مکانات اور زرعی زمینیں بہہ گئیں مگر ہندوستان نے اپنے کالے کرتوں کو چھپانے کے لئے کسی بین الاقوامی این جی اووز کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اجازت نہ دی جس سے بھارت کا کشمیر یوں کے ساتھ تعصب پوری دنیا کے سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ کشمیر یوں کی نس کشی کی جا رہی ہے ایسے میں مسلم دنیا عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر یوں کو ان کابنیادی حق دلوانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :