دو نوجوانوں کی ہلاکت ہماری غلطی سے ہوئی ‘بھارتی فوج کا واقعہ تحقیقات کااعلان

ہفتہ 8 نومبر 2014 17:36

سرینگر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) بھارتی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کشمیر میں کچھ روز قبل ہلاک کیے جانے والے دو نوجوانوں کو غلطی سے گولی مار دی گئی تھی۔بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا نے سری نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس غلطی کا اعتراف کیا۔یاد رہے کہ پیر کو سری نگر کے مضافات میں بھارتی فوجیوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جنرل ہودا نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ غلطی ہوئی ‘ معلومات تھیں کہ ایک سفید گاڑی میں دہشت گرد ہیں ظاہر ہے اس واقعہ میں صحیح طور پر شناخت نہیں کی گئی۔انھوں نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں گی اور یہ بالکل شفاف تحقیقات ہوں گی۔ جنرل ہودا نے کہا کہ میں یہ واضح کردوں کہ بڈگام کے علاقے چترگم میں جو واقعہ پیش آیا اس کی ہم پوری ذمہ داری لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غلطیاں ہوتی ہیں تاہم اہم بات یہ ہے کہ ان غلطیوں سے سبق سیکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس وقاعے کے اگلے روز ہی انکوائری شروع کردی گئی تھی اب تک 15 سویلین عینی شاہدین کے بیان ریکارڈ کیے گئے ہیں۔جنرل ہودا نے کہا کہ وزارت دفاع نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :