بھارتی فوج کا دوکشمیری جوانوں کو غلطی سے گولی مارنے کا اعتراف ،انتہائی غیر شفاف تحقیقات کرانے کا وعدہ

ہفتہ 8 نومبر 2014 18:43

بھارتی فوج کا دوکشمیری جوانوں کو غلطی سے گولی مارنے کا اعتراف ،انتہائی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) بھارتی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے دورافتادہ زیر انتظام کشمیر میں رواں ہفتے دو نوجوانوں کو غلطی سے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جو کہ مسلح افواج کی جانب سے عوامی سطح پر غلطی کے اعتراف کا غیر معمولی واقعہ ہے ۔سرینگر کے نواح میں پیر کے روز فوجیوں کی جانب سے ایک کار پر فائرنگ کے بعد دونوجوان ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک اور نوجوان شدید زخمی ہو گیا تھا ۔

فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ ڈی ایس ہودہ نے سری نگر میں ٹی وی پر نشر ہونیوالے ایک بیان میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم کشمیر میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل نے مزید کہاکہ ہم اعتراف کرتے ہیں کہ غلطی کی گئی ،سفید کار میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق اطلاعات ملی تھی ، بلاشبہ اس کیس میں شناخت میں غلطی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ہودہ نے وعدہ کیا کہ ہلاکتوں کی تحقیقات کرائی جائیں گی جس میں شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقراررکھے جائے گا ۔کشمیر 1947ء میں پاکستان اور بھارت کی برطانوی نو آبادیاتی حکمرانی سے آزادی کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان منقسم ہے ، لیکن دونوں ملک ہمالیائی خطے پر مکمل قبضے کے دعویدار ہیں ۔بھارتی فورسز اور ایک درجن کے قریب باغی گروپ ، جو خود مختار یا پاکستان کے ساتھ الحاق کے لئے برسرپیکار ہیں ، کے درمیان لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر عام شہری شامل ہیں ۔کشمیر ستمبر میں آنیوالے تباہ کن سیلابوں سے تاحال نبردآزما ہے جس میں 200سے زائد افراد ہلاک اور عوامی املاک اور کاروبار تباہ ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :