عمران خان دعوے کے مطابق 15 یا 20 منٹ کے اندر وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اور حمزہ شہباز کے علیحدہ علیحدہ 3 ہیلی کاپٹرز پر اسلام آباد آنے او لاہور جانے کا الزام سچ ثابت کردیں تو وزارت ہی کیا اسمبلی نشست بھی چھوڑ دوں گا،ی عابد شیر علی
بصورت دیگراپنے گریبان میں جھانکتے ہوئے عمران خان قوم سے معافی مانگ کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کریں،بیان
اتوار 9 نومبر 2014 00:08
راولپنڈی،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دعوے کے مطابق 15 یا 20 منٹ کے اندراندر وزیراعظم نواز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے علیحدہ علیحدہ 3 ہیلی کاپٹروں پر اسلام آباد ائیر پورٹ آنے اور 3 جیٹ طیاروں میں علیحدہ علیحدہ لاہور جانے کا الزام سچ ثابت کردیں تو وزارت ہی کیا اسمبلی نشست بھی چھوڑ دوں گا بصورت دیگراپنے گریبان میں جھانکتے ہوئے عمران خان قوم سے معافی مانگ کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یار خان جلسہ میں شریف فیملی پر لگائے گئے الزامات اور عمران خان کے تقریر پر اپنے ردعمل میں کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا اب عمران خان کو ثبوتوں کے ساتھ لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنا ہوگا کہ میاں نواز شریف نے کیسے دھاندلی کرائی؟ ،انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی بھی ایک حد ہوتی ہے،عمران خان بدتہذیبی،بداخلاقی اور دروغ گوئی کی تمام حدیں پار کرتے جارہے ہیں،30 نومبر کی نئی دھمکی اور نئے انتخابات کی پیشین گوئی بھی سابقہ دھمکیوں اور پیشین گوئیوں کی طرح کارگر اور سچ ثابت نہیں ہونگی،قوم نے دیکھ لیا امپائر کے انگلی اٹھانے کی بات غلط نکلی ،انہوں نے کہا کہ جس شخص کو اپنے ملک کے صدر کا نام ہی نہ آتا ہو ،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایماندارقرار دے اور اپنے ملک کے وزیراعظم کی ذات پرحسد میں کیچڑ اچھالتا ہو ایسا شخص کس طرح پاکستان کا وزیراعظم بن سکتا ہے؟۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.