اسلام گڑھ ،بڑجن ،مواہ کنیلی اور دیگر علاقوں میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

منگل 11 نومبر 2014 17:46

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء ) بڑجن ،مواہ کنیلی اور دیگر علاقوں میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ۔بجلی تین تین گھنٹے مسلسل بند رہنے لگی۔کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہورہا ہے پینے کے پانی کی کمی پیدا ہورہی ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کاشکار ہے وزیراعظم چودھری عبدالمجید اور وزیر برقیات غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں اور اس مصیبت سے نجات دلائیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کنیلی کے نواحی دیہات مواہ رڑاہ،بڑجن ،دڑجن،سہار اور پیر گلی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہا ہوچکی ہے اور تین تین گھنٹے سے زائد درانیے پر بجلی بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے کاروباری لوگوں کا کاروبار بند ہوکر رہ گیا ہے جبکہ دوسری طرف پینے کے پانی کی بھی شدید کمی پیدا ہورہی ہے عوام علاقہ نے وزیر اعظم چودھری عبدالمجید اور وزیربرقیات سے پر زور مطالبہ کیاہے کہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :