اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نیلم کی ناقص پالیسیوں ،حکمت عملی سے ادارہ تباہی کی جانب گامزن ہے ، چودھری شفقت حسین

جمعہ 14 نومبر 2014 16:24

نیلم (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء ) پی پی نیلم کے رہنماء چوہدری شفقت حسین نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نیلم کی ناقص پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی سے ادارہ تباہی کی جانب گامزن ہے سید منظور حسین شاہ نالائق اور جونئیرترین آفیسر ہیں جنکی انتظامیہ لوکل گورنمنٹ نیلم پر گرفت ہی نہیں سید منظور شاہ کی ناقص حکمت عملی سے ادارہ کی عوام میں ساکھ بری طرح متاثر ہورہی ہے ماتحت عملہ رشوت اور کام چوریوں میں ملوث ہے لوکل گورنمنٹ کا دفتر تباہ حالی کا شکار ہے ترقیاتی فنڈز اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ماتحت عملہ کی عیاشیوں پر سرف ہو رہے ہیں مذکورہ آفیسر نے ادارہ کی ساکھ متاثر کر رکھی ہے حکومتی رٹ کو سر عام چیلنج کر رکھا ہے بلا خوف و خطر ادارہ کوتباہی کی طرف گامزن کیا جارہا ہے ڈی جی لوکل گورنمنٹ فوری نوٹس لیں اور آفیسر مذکورہ کونیلم سے تبدیل کرکے کسی لائق اور باصلاحیت آفیسر کوتعینات کریں بصورت دیگر ہم خود کاروائی پر مجبور ہوں گئے۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :