سید علی گیلانی نے نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کیخلاف 21نومبر کو ہڑتال کی کال دیدی

ہفتہ 15 نومبر 2014 16:11

سرینگر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) حریت رہنما سید علی گیلانی نے نریندر مودی کے مجوزہ دورہ مقبوضہ کشمیر کیخلاف 21نومبر کو مقبوضہ علاقے میں ہڑتال کی کال دیدی ۔سید علی گیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نواز سیاست دانوں کو محض اپنی کرسی سے غرض ہے اور وہ نہتے کشمیریوں کے قتل عام میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا یہ سیاست دان محض ووٹ کے حصول کے لیے مسئلہ کشمیر کا ذکر چھیڑ تے ہیں ورنہ ان کی سیاست دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے بھی 21نومبر کو ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے دورے کا مقصدنام نہاد اسمبلی انتخابات کو جواز بخشنا ہے۔ لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اپنی فوج کو بھی شاباش دینے آرہے جس نے کولگام میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے ایک اور بے گناہ کشمیریوں نوجوان کو قتل کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :