15 نومبر کو ہزاورں کشمیریوں کا برمنگھم پہنچنا پیپلز پارٹی ،بلاول بھٹوسے گہری وابستگی کا ثبوت ہے،سید اظہر حسین گیلانی

بدھ 19 نومبر 2014 17:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر قانون سید اظہر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ 15 نومبر کو ہزاورں کشمیر برمنگھم پہنچے جو اپنے محبوب نوجوان قائد بلاول بھٹو ذرداری کی جھلک دیکھنا چاہتے تھے ۔کشمیریوں کی پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹوذرداری سے گہری وابستگی کا ثبوت ہے ۔آزاد کشمیر ہو یا مقبوضہ کشمیر اورسیز کشمیریوں کی عملی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی ہی ہے ۔

وزیرقانون نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی پیپلزپارٹی نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنے کی بھارت کی ہر کوشش کو ناکام بنایا اور بھارتی عزائم خاک میں ملادیئے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کے باعث پیپلزپارٹی اندرون اور بیرون ملک مقبول ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پی پی نے ملک میں جمہوریت کے تحفظ‘ ملکی سلامتی ‘دفاع اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے لازوال قربانیاں دیں ۔ پیلپزپارٹی کے چیئرمین ملک کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر ‘شمالی علاقہ جات کے عوام کے اندر موجود ہیں۔پیپلزپارٹی ملک کی یکجہتی اور ترقی کی علامت ہے ۔ عوام نے ہمیشہ اعتماد اور بھروسہ کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر ظالمانہ اقدام کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔بھارتی فوج کشمیریوں کی قاتل ہے مقبوضہ کشمیر میں فراڈ الیکشن کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے ۔

متعلقہ عنوان :