وزیر اعظم پاکستان کے دورہ سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے جاری پرامن جدوجہد اور آزادخطہ میں تعمیروترقی کا عمل مزید بہتر ہوگا،چوہدری عبدالمجید

جمعرات 20 نومبر 2014 16:39

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے دورہ سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے جاری پرامن جدوجہد اور آزادخطہ میں تعمیروترقی کا عمل مزید بہتر ہوگا۔ پاکستان کی عوام حکومت نے جس طرح کشمیریوں کی تحریک آزادی کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کی اس پر کشمیری شکر گزار ہیں۔

کشمیری پاکستان کے ساتھ جذبہ ایمانی کے تحت بے لوث محبت کرتے ہیں جبکہ وہ بھارت کی طرف سے ہر طرح کے پیکج اور مراعات کو ٹھکرا کر وہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ آزاد جموں وکشمیر کونسل کے بجٹ میں کشمیر کے حوالے سے مختلف قراردادیں پیش کرنے کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ا جلاس کی صدارت وزیر اعظم پاکستان نوازشریف نے کی۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ بھارتی فوج کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا سہارا لے کر انکا قتل عام کر رہی ہیں دوسری طرف بھارت نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور انٹرنیشنل میڈیا کو مقبوضہ ریاست تک رسائی نہیں دی مگر کشمیری بھارتی تسلط کے خلاف اپنی دلیرانہ جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت نہیں مل جاتا۔

اجلاس میں وزیر اعظم آزادکشمیر نے مسئلہ کشمیر کے حل،مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اور ملک میں جمہوری وسیاسی استحکام کے حوالے سے مختلف قراردادیں پیش کیں ان قراردادوں کا متین درج ذیل ہے۔ہم وزیرا عظم پاکستان جناب محمد نواز شریف کو دارلحکومت مظفر آباد آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدیدکہتے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان کا دورہ نہ صرف ریاست کی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے بلکہ اس سے مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں کا حوصلہ بھی بلند ہوا ہے ۔

وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس کو مظفرا ٓباد میں رکھنے کے تاریخی فیصلے کو پوری کشمیری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے جو نہ صر ف ریاست کی ترقی وخوشحالی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ اس نے قیادت کے اعتماد میں بھی اضافہ کیا ہے جو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کی ترقی کا بنیادی عنصر ہے ۔اجلاس وزیراعظم نوازشریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق دلیرانہ آواز بلند کرنے پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

اجلاس مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈھونگ انتخابات کی نہ صرف شدید مذمت کرتا ہے بلکہ نام نہاد انتخابات کی آڑ میں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافے کو خطہ کے امن کے لیے انتہائی خطرناک تصور کرتا ہے ۔کشمیری عوام سمجھتے ہیں کہ بھارت کی جانب سے منعقد کرائے جانے والے انتخابات کسی بھی طرح حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے جس کا وعدہ اقوام متحدہ ،عالمی برادری اورخود بھارت نے کر رکھا ہے ۔

بھارت اس طرح کے حربوں کے ذریعے نہ تو مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کر سکتا ہے اور نہ اس کی جغرافیائی تقسیم کو بڑھا سکتا ہے۔ہم پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ بھارت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں بند کرے اور جنوبی ایشیاء کو پرامن تجارتی کوریڈور بنانے کے لیے کشمیر کے مسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے ۔اجلاس مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈھونگ انتخابات کی نہ صرف شدید مذمت کرتا ہے بلکہ نام نہاد انتخابات کی آڑ میں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافے کو خطہ کے امن کے لیے انتہائی خطرناک تصور کرتا ہے ۔

کشمیری عوام سمجھتے ہیں کہ بھارت کی جانب سے منعقد کرائے جانے والے انتخابات کسی بھی طرح حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے جس کا وعدہ اقوام متحدہ ،عالمی برادری اورخود بھارت نے کر رکھا ہے ۔بھارت اس طرح کے حربوں کے ذریعے نہ تو مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کر سکتا ہے اور نہ اس کی جغرافیائی تقسیم کو بڑھا سکتا ہے۔ہم پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ بھارت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں بند کرے اور جنوبی ایشیاء کو پرامن تجارتی کوریڈور بنانے کے لیے کشمیر کے مسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے ۔

گامزن کرنے پر ان کی بے نظیر قیاد ت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور وزیراعظم پاکستان کو کامیاب دورہ چین ،جرمنی اور برطانیہ پر مبارک باد پیش کرتا ہے جن کی وجہ سے نہ صر ف پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوئی ہیں بلکہ بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج بھی بہترہواہے ۔ اجلاس" ضرب عضب "کو پاکستان کی سالمیت ،استحکام اور ترقی کے لیے انتہائی اہم تصور کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ پاک فوج وطن کے دفاع اور ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے جو بے نظیر خدمات سرانجام دے رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔

اس موقع پر کشمیری عوا م وطن عزیز کی سالمیت ااور سبز جھنڈے کی عظمت پر مر مٹنے والے پاک فوج کے افسران و جوانوں کی قربانیون کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔اجلاس اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ کشمیری عوام اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور وطن عزیزکے تحفظ کے لئے پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔اجلاس بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری کی مسلسل خلاف ورزیوں اورشہری آبادیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت کرتے ہوے عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا نوٹس لے۔

بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیوں سے نہ صرف بارڈر لائن سے ملحقہ علاقوں میں بسنے والوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ،بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے ،بلکہ وہ لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر بھی مجبور ہو گئے ہیں ۔بھارت کی جانب سے ملٹری آبزرور کو معائنہ کی اجازت نہ دینا بھی کھلی اشتعال انگیزی ہے ۔لہذا بھارت کو چاہیے کہ وہ اس روش کو ترک کرے اور اس طرح کی کارروائیاں بند کر کے پرامن مذاکرات کی جانب آئے ۔"اجلاس نے قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لیں۔ اجلاس میں شہداء کشمیر کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :