الیکشن میں عوام کیساتھ کئے گئے وعدے بتدریج پورے کئے جارہے ہیں، سردار قمر الزمان

جمعرات 20 نومبر 2014 16:39

باغ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) آزاد حکومت کے وزیر صحت سردار قمرالزمان خان کے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن 2011میں عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے وہ بتدریج پورے کیے جارہے ہیں اور بہت جلد سٹرکیں ،سکول ،ہیلتھ سنٹر ،اور زندگی کی تمام دیگر سہولیات عوام کو فراہم کردی جائیں گی انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن میں جو وعدے کیے تھے ان کی تکمیل کر کے عوام کے پاس جاتا ہوں ملوٹ میں گرلز ڈگری کالج کا قیام بہت جلد عمل میں لایا جائے گا اور جن سٹرکوں کا پختہ کرنے کا اعلان کیا تھا ان پر کا م شروع ہے ان کو مکمل کراکران کا افتتاع بھی جلد کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملوٹ تا بن گراں جھولے سائیں شبیرہ لنک روڈ بن گراں بھانڈیاں تا کچھے روڈ کی پختہ سٹر کوں کی سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ملوٹ کے مقام پر ایک بہت بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس جلسہ کی صدرات سردار خورشید دانیال نے کی جبکہ دیگر مقررین جن میں وزیر اعظم کے معادن خصوصی کرنل (ر) راجہ ضمیر ،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ خورشید کشمیری ،چیئرمین BDAJسردار راشد قمر ،سردار اعجاز بیگ ،سردار نعیم اکرم ،سردار ریاض ملوٹی ،سردار منظور چغتائی ،سردار عارف ،سردار منظور دانیال ،دردار سجاد ،نعیم چغتائی ،عمرفاروق ،عدنان سعید نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ضلعی آفیسران نے بھی شرکت کی اس سے قبل سردار قمر الزمان خان جب ،ملوٹ میں پہنچے تو ان کا شانداراستقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئی اور ان کو جلوس کی شکل میں جلسہ گا ہ میں لایا گیا وزیر صحت سردار قمرالزماں خان نے کہا کہ ملوٹ چار یونین کونسلوں کا مرکز ہے اور انتہائی پرافزا اور صحت افزا مقام ہے یہاں کے عوام کو زندگی کی تماسہولیات فراہم کی جائیں گی ہم نے الیکشن کے موقع پر جو وعدے کیے تھے وہ پورئے کر دیے ہیں اورانشاء اللہ ملوٹ کو لنک کرنے والی تمام کچی سٹرکیوں کو بھی پختہ کر دیا جائے گااس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو سیاحت اور زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے یہاں کے عوام ان دو شعبوں میں کام کریں تو انہیں روزگار کے لیے دوسری جگہ پر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی اس موقع پر انہوں نے ملوٹ تا سدھن گلہ .ڈیڑھ کلومیٹر سٹرک ،ملوٹ تا لوہر ملوٹ دو کلومیٹرک،اور کہوٹی تا کفل گڑھ کچی سٹرک جو 500فٹ ہے اس کو پختہ کرنے کا اعلا ن بھی کیا اوروزیرصحت نے ملوٹ ہائی سکول کی سٹیج کی تعمیر کی لیے ایک لاکھ روپے اورانجمن تاجران کے مطالبے پر ملوٹ بازارمیں پانی کی ٹنکی کے لیے ڈیڑلاکھ روپے دینا کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :