عباسپور‘ تحریک انصاف کرپشن میرٹ کی پامالی،کے خلاف بھرپور جدوجہدکرے گی ‘ سردار بلال لطیف

جمعہ 21 نومبر 2014 15:48

عباسپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) تحریک انصاف عباسپور کے رہنما سرداربلال لطیف ،سردارحیسب عارف نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن میرٹ کی پامالی،کے خلاف بھرپور جدوجہدکرے گی اورملک میں نئے پاکستان کے قیام کیلئے تبدیلی لائے گی اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحدہوکر ملک اورقوم کی خدمت کرنے کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکرے گی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ آزادکشمیر گلگت بلتستان میں ایک مضبوط جماعت بن کرابھرے گی۔جو ملک میں انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے اورملک میں تبدیلی لانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے مہنگائی وکرپشن کے خاتمے کیلئے رشوت وبدعنوانی میرٹ کی پامالی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی عمران خان ہی پاکستان کے واحد لیڈرہیں جوملک وقوم کومشکلات سے نکالنے میں اپنا بھرپورکرداراداکرسکتے ہیں آج اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان تحریک انصاف ملک کی دوسری بڑی جماعت بن کرابھری ہے اورآئندہ پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکردوتہائی اکژیت سے حکومت بنائے گی نوجوانوں کوپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرکے عمران خان کے ہاتھ کو مضبوط کرنا ہوگاتاکہ مملکت پاکستان کودہشت گردی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائی جاسکے۔

(جاری ہے)

اورملک سے بے روزگاری مہنگائی کا خاتمہ ہوانصاف کو بول بولاہو اورصحیح معنوں میں مملکت پاکستان کو جمہوری نظام حکومت قائم ہوسکے جس میں عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر حل ہوں۔