مسلم کانفرنس ریاست کی سب سے پرانی بڑی جماعت ہے جس کی بنیاد ریاست میں رکھی گئی ‘نوجوان نسل مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیارکرکے تحریک تکمیل پاکستان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں‘غیرریاستی جماعتوں سے ریاستی عوام کو نجات دلائیں

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما چوہدری فقرالدین ایڈووکیٹ کی بات چیت

جمعہ 21 نومبر 2014 15:48

عباسپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما چوہدری فقرالدین ایڈووکیٹ نے کہاکہ مسلم کانفرنس ریاست کی سب سے پرانی وسب سے بڑی جماعت ہے جس کی بنیاد ریاست جموں کشمیر میں رکھی گئی نوجوان نسل مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیارکرکے تحریک تکمیل پاکستان کو پایہ تکمیل تک پہنچائے اورغیرریاستی جماعتوں سے ریاستی عوام کو نجات دلائیں ۔

مسلم کانفرنس ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ریاستی تشخص کوقائم دائم رکھا اورمسئلہ کشمیر کو عالمی وبین الاقوامی سطح پراجاگرکیا تاہم غیرریاستی جماعتوں نے آزادکشمیر میں اداروں کوتباہ میرٹ کی پامالی کرپشن بدعنوانی کے سواکچھ نہیں دیا اورآزادکشمیرکے قومی تشخص کومجروع کیا اورآزادکشمیر کے تعمیر وترقی کے فنڈز پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت بیرون ممالک بیجادراوں اورعیاشیوں پراڑارہے ہیں اورپیپلزپارٹی کی مہم چلارہے ہیں چوہدری فقرالدین ایڈووکیٹ نے کہاکہ اس وقت آزادخطہ میں سڑکیں تعلیمی ادارے ہسپتال سب کے سب کھنڈرات کامنظرپیش کررہے ہیں آٹھ اکتوبرکے بدترین زلزلہ متاثرین کوابھی تک معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی گئی نہ ہی شدید بارشوں سے متاثرہونے والے متاثرین سیلاب زدگان کوابھی تک ان کومعاوضوں کی ادائگیاں نہیں کی گئی حکمران اربوں روپے کے فنڈزپیپلزپارٹی کی پبلسیٹی اوراپنی عیاشیوں پراڑارہے ہیں عوام انتہائی خستہ حال بے روزگاری کاشکارانتہائی پسماندگی کی زندگی بسرکرنے پرمجبورہیں پیپلزپارٹی کے موجودہ دروحکومت میں عرصہ سواتین سال میں حلقہ نمبراایل اے سترہ پونچھ عباسپورمیں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے حکمرانوں نے حلقہ نمبراکے عوام سے جو بھی وعدے کئے جواعلان کئے وہ سفید جھوٹ وہوائی اعلانات ثابت ہوئے بلکہ مسلم کانفرنس کے دورے حکومت میں عباسپورمیں اے ڈی سی جی کی تعنیاتی عمل میں لاکرعباسپورضلع کی بنیادرکھی تاہم حکمران عباسپورکے عوام کیساتھ ایک سازش کررہے ہیں نوماہ سے عباسپورمیں اے ڈی سی جی کوحاضر نہیں کیاجارہاہے تاہم ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اے ڈی سی جی کو حاضرکیجائے ایڈیشنل سیشن جج کی تعنیاتی عمل میں لائی جائے عباسپورہسپتال کی تعمیر عباسپورکی لوکل سڑکوں کی تعمیر کیجائے۔

(جاری ہے)

بصورت عوام حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پرمجبورہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :