بجلی کے بلوں میں اضافہ خودکشی کے مترداف ہے‘ساجد یونس

اتوار 23 نومبر 2014 17:31

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء ) ہم نے پاکستان کو سر سبز اورشاداب بنانے کیلئے منگلا ڈیم کے تحت دوہری قر بانی دی مگر واپڈ اور محکمہ برقیات عوام کی کھالیں اتارنے میں مصروف ہے عوام کو سہولیات دینے کے بجائے عوام کی جیبوں پر نظر جمانے والوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلنے سے بھی گریز نہیں کریں گئے بجلی کے بلوں میں اضافہ خودکشی کر نے کے مترداف ہے محکمہ برقیات عوام کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور نہ کریں اگر بلوں کے بلوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو 1981کی تحریک چلانے میں دیر نہیں لگے گئی محکمہ برقیات عوام میں نفرت کا بیج بونے سے باز رہے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن کے سنیئر نائب صدر ساجد یونس بھٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میرپور پوٹیکشن فورم کے زیر اہتمام ہر اس احتجاج کی حمایت کی جائے گئی جو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام ہوگا ہم نے بہت صبر کر لیا ہمارے صبر کا امتھان نہ لیا جائے ہمیں پاکستان کو روشن رکھنے کیلئے سب سے زیادہ بجلی کی پیداروار منگلا سے حاصل کرتے ہیں ہمارے ضلع سے پیدا ہونے والی بجلی پر ہمارا بھی حق ہے میرپور شہر سستی بجلی کا حق رکھتا ہے ہمارے شہری سب سے پہلے اپنے بجلی کے بل ادا کرتے ہیں مگر ہمیں سہولیات دینے کے بجائے ہماری کھال اتاری جا رہی ہے جس پر خاموش نہی بیٹھیں گئے ساجد یونس بھٹی نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر بجلی کے بلوں میں اضافہ فوری واپس لیتے ہوئے عوام کو ریلف فراہم کریں ور نہ میرپور شہر کے عوام سڑکوں پر نکلنے سے بھی گریز نہیں کریں گئے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :