چناری چکوٹھی اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بوتل سے نکل آیا‘ دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کرلئے

اتوار 23 نومبر 2014 17:31

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) چناری چکوٹھی اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بوتل پھاڑ کر نکل آیا دوکانداروں نے جہاں من مانے ریٹ مقرر کر لےئے وہاں ترازو بھی سردیوں میں سکٹر گئے ناپ تول میں کمی بیشی کا انکشاف ایک دوکان پر ا شیاء کا وزن دوسری دوکان پر کرنے پر 100سے 200 گرام کم نکلتا ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں برائے نام چیکنگ کر کے چلی جاتی ہیں صارفین کو لوٹنے پر مجبور کر دیا گیا بازاروں میں جملہ شاپس پر ریٹ کا تعین کیا جائے اور ناپ تول کے پیمانے مکمل چیک کےئے جائیں عوام علاقہ کا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق چناری چکوٹھی اور گرد ونواح میں دوکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر لےئے سبزی فروٹ کی خرید عام آدمی کی پہنچ سے دور آلو70 سے90 روپے، ٹماٹر50 سے 60 پیاز50 سے 70 روپے اسی طرح دیگر سبزی کے بھی بھاری ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جو ماہ رمضان سے پہلے سے اب تک نیچے نہیں آئے اسی طرح ناپ تول میں بھی کافی فرق پایا جاتا ہے کئی چیزوں کا وزن ایک دوکان پر کچھ جبکہ دوسری دوکان پر کچھ ہوتا ہے جس سے عام آدمی عدم تحفظ کا شکار ہے پرائس جنٹرول کمیٹی کی جانب سے ریٹ لسٹیں شام میں دوکانوں پر پہنچتی ہیں جبکہ لوگ گھر جا چکے ہوتے ہیں عوام علاقہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ ہٹیاں بالا بالخصوص ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں میں مکمل چیکنگ کروائی جائے اور ناپ تول کے پیمانے جن میں کنڈے اور چھوٹے ترازوں جو بعض کے پاس زلزلہ کے متاثر ہیں اور بعض کے پاس اس سے بھی پرانے ہیں بھی فوری تبدیل کروائے جائیں اور ہر دوکان پر کنڈوں اور ترازوں کی باقائدہ جانچ کی جائے اور خود ساختہ مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائی جائے تاکہ عوام کو ریلف مل سکے۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :