مقبوضہ کشمیر میں انتخابات‘ متعدد تنظیموں نے مظفر آباد میں ریلی کی تیاریاں شروع کردیں

اتوار 23 نومبر 2014 17:34

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء ) مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت سے ریاستی اسمبلی کے پہلے ڈھونگ انتخابی مرحلے کے خلاف پاسبان حریت جموں و کشمیر ،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس اور مہاجرین کشمیر نے دارلحکومت مظفرآباد میں انتخابات نہیں استصواب چاہئے ریلی کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں 25نومبر کو گھڑی پن چوک سے اقوام متحدہ کے مبصر دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی اور اقوام متحدہ کے مبصر دفتر میں ڈھونگ انتخابات کے خلاف قرار داد پیش کی جائیگی ۔

یہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران پاسبان حریت جموں وکشمیر کے سربراہ عزیر احمد غزالی ،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چےئرمین مشتاق الاسلام نے کہا ہے کہ 8 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں یہ انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے ۔

(جاری ہے)

جموں وکشمیر کے عوام استصواب چاہتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پوئے کرے ۔

خطہ کے اندر پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر اکا حقیقی حل ناگزیر ہے اسوقت بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کررہا ہے بے گناہ نوجوانوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے غیر انسانی قانون افسپا کے ذریعے جمو ں وکشمیر کے عوام کی آزادی اظہار پر ڈاکہ ہے ان کا کہنا تھا کہ مقبو ضہ کشمیر میں لاکھوں افواج اور بندوق کی سنگین تلے انتخابات عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی سازش ہے جسے کشمیر ی عوام پوری قوت سے ناکام بنادیں گے جمو ں وکشمیر میں انتخابات کی اس لئے بھی کوئی حقیقت نہیں کہ بھارت نے مقبوضہ ریاست میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں شروع کر رکھی ہیں جہاں کشمیریوں کے جیلوں کے اندر ہی دفن کیا جا رہا ہے وہاں کیا انتخابات اور کیا جمہوریت ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ انتہا پسند بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی ہندو ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ناکام کوششوں میں مصروف ہے ۔

مودی پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ نہ اسے کٹھ پتلی اسمبلی کے ذریعے کشمیر کو خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی اجازت دینگے اور نہ ہی جبر قانون سازی کے ذریعے اسے کشمیر میں ہندوستان کے سابق فوجیوں کو آباد کر نے کی اجازت دینگے ۔

متعلقہ عنوان :