سکوارڈن لیڈر تنویر احمد شہید کشمیری قوم کا اثاثہ تھے ،کشمیری قوم کو ان پر ہمیشہ فخر رہیگا،چوہدری محمد یٰسین

پیر 24 نومبر 2014 16:50

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) آزاد کشمیر کے سینئر وزیر ، سینئر نائب صدر پی پی پی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ سکوارڈن لیڈر تنویر احمد شہید کشمیری قوم کا اثاثہ تھے ، شہید ہو کر انھوں نے ساری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، شہید کا نام تا قیامت زندہ رہے گا، سکوارڈن لیڈر تنویراحمد شہید ہونہار اور ذہین قوم کے سپوت تھے ایسے نوجوان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، ان خیالات کا اظہارانھوں نے ساردہ کے مقام پر سکوارڈن لیڈرتنویر احمد شہید کی رہائش گاہ پرسوگوار خاندان سے اظہارافسوس اور شہید کی مغفرت کی دعا کے بعد سوگوارخاندان کے افراد والد راجہ کرمداد، بھائیوں ڈی ایس راجہ بشیر، راجہ توقیر ایڈووکیٹ، سسر ایس پی سردارشاداب، ماموں کمشنر راجہ منیر ، ماموں راجہ نجیب ایڈووکیٹ اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ شہادت کا رتبہ ملنا معمولی بات نہیں مگر ایئرفورس ایک نڈر پائلٹ سے محروم ہو گئی اور خاندان کو بھی ایک بڑے سانحہ کا سامنا کرنا پڑا، انھوں نے کہا کہ ساری قوم کو سکوارڈن لیڈر تنویر احمد شہید پر ہمیشہ فخررہے گا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی ، چیئرمین کے ڈی اے چوہدری مجید، قائمقام ایڈمنسٹریٹر الطاف حسین گلہاروی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :