تنویر احمد شہید کی شہادت بڑا مقام ہے، سپوت نے شہادت کا رتبہ حاصل کر کے کوٹلی کا نام روشن کردیا، جاوید بڈھانوی

پیر 24 نومبر 2014 16:53

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وزیر خوراک آزاد کشمیر جاوید بڈھانوی نے کہا ہے کہ پائلٹ تنویر احمد شہید کی شہادت بڑا مقام ہے، کوٹلی کے اس سپوت نے شہادت کا رتبہ حاصل کر کے ضلع کوٹلی اورآزادکشمیر بھر کا نام روشن کر دیا ہے، اللہ تعالی سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے ساردہ کے مقام پر سکوارڈن لیڈرتنویر احمد شہید کی رہائش گاہ پرسگوار خاندان سے اظہارافسوس اور شہید کی مغفرت کی دعا کے بعد سوگوارخاندان کے افراد والد راجہ کرمداد، بھائیوں ڈی ایس راجہ بشیر، راجہ توقیر ایڈووکیٹ، سسر ایس پی سردارشاداب، ماموں کمشنر راجہ منیر ، ماموں راجہ نجیب ایڈووکیٹ اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ شہادت کا رتبہ ملنا معمولی بات نہیں مگر ایئرفورس ایک نڈر پائیلٹ سے محروم ہو گئی اور خاندان کو بھی ایک بڑے سانحہ کا سامنا کرنا پڑا، انھوں نے کہا کہ ساری قوم کو سکوارڈن لیڈر تنویر احمد شہید پر ہمیشہ فخررہے گا،دریں اثناء وزیر خوراک نے اخبار فروش ملک الطاف آف کھڈ گجراں کے والد کی نماز جنازہ اور قمروٹی پناگ شریف کے مختلف علاقوں میں مرحومین کی فاتحہ خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :