مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کیخلاف ہٹیاں بالا میں احتجاجی مظاہرہ ‘کاروبار ذندگی مفلوج ہو کر رہ گئے

منگل 25 نومبر 2014 16:52

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ڈھونگ انتخابات کے خلاف ہٹیاں بالا میں احتجاجی مظاہرہ کاروبار ذندگی مفلوج ہو کر رہ گئے‘ احتجاج کے دوران شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن رہا ٹریفک معطل رہی احتجاج میں تمام سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی شرکائے احتجاج نے پورے بازار کا چکر لگایا احتجاجی ریلی کی قیادت ایڈ منسٹریٹر بلدیہ خواجہ ناضر الدین چک،سردار حاجی ظفر اللہ خان عباسی ،ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا تہذیب النساء ،اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سید اشفاق گیلانی اور دیگر نے کی احتجاجی ریلی نے بعدا ازاں جلسہ عام کی شکل اختیار کر لی جہاں ہندوستان کے خلاف نعرہ بازی کی گئی مقررین نے کہا ہم مقبوضہ کشمیر میں کسی انتخاب کو نہیں مانتے مقبوضہ کشمیر کے عوام استسواب رائے کے علاوہ کسی دوسرے آپشن کو تسلیم نہیں کرتے کشمیریوں کی ایک ہی ڈیمانڈ ہے اور وہ ہندوستان سے آزادی جو ہر شہری کا بنیادی حق ہے مقررین نے کہا بھارت کسی بھی طرح کشمیرویوں کو ان کے حق آزادی سے محروم نہیں رکھ سکتا اگر وہ امن کا خوہاں ہے تو فوری طور پر کشمیر میں رائے شماری کروائے بصورت دیگر بھارت کے خلاف کشمیری طاقت کا استعمال بھی کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :