مقبوضہ کشمیر میں انتخابات، سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

منگل 25 نومبر 2014 23:03

سرینگر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں منگل کو انتخابا ت کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔ سری نگر سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پانچ مراحل پر مشتمل یہ انتخابی عمل بیس دسمبر تک جاری رہے گا۔ بعد ازاں ووٹوں کی گنتی شروع ہو گی اور نتائج کا اعلان تیئس دسمبر کے روز متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملین سے زائد ووٹر ان انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

رائے شماری کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے ہوا۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں پندرہ حلقوں میں رائے دہی کرائی جائے گی۔ دوسری جانب خطے میں سرگرم علیحدگی پسندوں نے الیکشن کے بائیکاٹ کا کہہ رکھا ہے۔ باغیوں کے ممکنہ حملوں اور احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں پولنگ اسٹیشنوں میں اور ان کے ارد گرد ہزاروں بھارتی فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :