30 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ موجودہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا‘ زاہد اقبال خان

جمعہ 28 نومبر 2014 16:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرقطر کے رہنما زاہد اقبال خان نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ موجودہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ جلسہ پاکستان سے کرپشن، اقرباء پروری، میرٹ کی پامالی کے خاتمے اور اصلی جمہوریت کے قیام کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا گزشتہ روز قطرسے ٹیلی فون پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک اور جمہوریت بچانے، متوسط اور غریب طبقات کو اُنکے حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا رکھی ہے اور ان جلسوں نے روایتی سیاستدانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں انشاء اللہ بہت جلد پاکستانی عوام کو کرپٹ نظام سے نجات ملے گی ۔