فاتح اندراہل بریگیڈیر (ر)راجہ دلاور کی برسی 14دسمبر کوکٹھار دلاور خان میں انتہائی مذہبی عقیدت کے ساتھ منعقد کی جائیگی

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنماء و نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 28 نومبر 2014 16:13

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنماء و نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ فاتح اندراہل بریگیڈیر (ر)راجہ دلاور مرحوم کی برسی 14دسمبر بروز اتوار کٹھار دلاور خان میں انتہائی مذہبی عقیدت کے ساتھ منعقد کی جائیگی ۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو پاکستان و آزاد کشمیر سے آنے والے قائدین و دیگر مہمانان گرامی کا استقبال کرئیگی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کٹھار دلاور خان میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ادریس مغل، چودھری چارق، عنصر صدیق ملک، یاسر علی کیانی ، طلعت کیانی ، راجہ نجیب ، راجہ الطاف ، چودھری غفار ک علاوہ دیگر بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ ڈڈیال کے عوام اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے بریگیڈیر (ر) راجہ دلاور مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

دیگر مقررین نے بھی بریگیڈیر (ر) راجہ دلاور خان کی زندگی بارے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ اس خطہ کے عظیم انسان تھے ، انکی برسی کے موقع پر انکے کارہائے زندگی پر خراج عقیدت پیش کرینگے اور انکی جلائی ہوئی شمع کو ہر حال میں روشن رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :