Live Updates

اُوٹ پٹنگ بیان بازیاں ‘ کچھ بھی نہیں ہونے والا ، ڈی چوک دھرنے حکومت کاکچھ نہیں بگاڑ سکے تو 30نومبر کا نام نہاد سونامی اپنے ساتھ کیا بہا لے گا ‘ عمران خان اب اس قدر بے حس ہوچکے ہیں جنہیں اپنی پربھی کنٹرول نہیں رہا

نظریاتی رہنماء مسلم لیگ (ن) پیرسیدسرفرازگیلانی کا بیان

ہفتہ 29 نومبر 2014 17:36

مظفر آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) اُوٹ پٹنگ بیان بازیاں ‘ کچھ بھی نہیں ہونے والا ، ڈی چوک دھرنے حکومت کاکچھ نہیں بگاڑ سکے تو 30نومبر کا نام نہاد سونامی اپنے ساتھ کیا بہا لے گا ‘ عمران خان اب اس قدر بے حس ہوچکے ہیں جنہیں اپنی پربھی کنٹرول نہیں رہا ، ان خیالات کااظہار نظریاتی رہنماء مسلم لیگ (ن) پیرسیدسرفرازگیلانی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ عمران خان جان لیں اُنہیں کے پی کے میں حکومت عوامی نیشنل پارٹی کی ناکامیوں کی وجہ سے ملی ہے ‘ کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی بھی اپنے کارکنان کا اس قدراستحصال کرنے لگ گئی تھی جس کے عوض کارکنان نے عوامی نیشنل پارٹی کوسبق سکھانے کے لئے پی ٹی آئی کوآگے لایا لیکن عوام کی سب سے بڑی بیوقوفی تھی کیونکہ کے کے پی عوام اب یہ جان چکے ہیں کہ اُن کا واسطہ ایک ایسے سیاستدان سے پڑھ چکا ہے جودن کو اور اوررات کوکچھ اور کہہ دیتے ہیں ، عوام ناچ گانوں کی محافل کوپسند نہیں کرتے ‘ عمران خان جس ڈگر پر چل رہے ہیں عنقریب انہیں ناکامیوں کاسامناہوگا ‘ پیرسیدسرفرازگیلانی نے کہاکہ کوئی بھی سیاستدان اپنے آپ کونظریات کے تحت ہی زندہ رکھ سکتا ہے ‘ نظریات کا یہ مطلب ہرگزنہیں کہ بازاری زبان استعمال کی جائے ‘ ملک کی بیٹوں سے ناچ گانا کروایاجائے ایسے اقدامات مغربی تہذیب کے زمرے میں آتے ہیں جہاں کسی میوزیکل شو میں عمران خان کے دھرنوں اورجلسہ سے زیادہ شوقین موجود ہوتے ہیں البتہ شوقینوں کی عمران خان کے جلسوں میں کمی نہیں ‘ عمران خان مغربی تہذیب کوپاکستان میں فالواپ نہ کریں جس کی ملک کی بنیاد کلمہ طیبہ پررکھی گئی ہو ‘ کا تصور ڈاکٹرعلامہ اقبال نے پیش کیا ہو ‘ قائداعظم محمدجناح کی شب و روز محنت کا صلہ ہو ‘ پیرسید سرفرازگیلانی کاکہناتھاکہ عمران خان اقبال  کے تصورات کوغلط رنگ دیکر نئے پاکستان کا جوناٹک رچایا جسے گھناؤنی سازش کے سوا کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

(جاری ہے)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات