سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ ڈاکٹر خالدسومرو کی شہادت پر جمعیت علماء اسلام ہٹیاں بالا کا ہنگامی اجلاس

ہفتہ 29 نومبر 2014 17:36

مظفرآباد/ہٹیاں بالا/چکار ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) سابق سینیٹر و سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ علامہ ڈاکٹر خالدمحمود سومرو کی مظلومانہ شہادت پر جمعیت علمائے اسلام ہٹیاں بالا کا ہنگامی اجلاس ‘ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت ‘ پسماندگان سے اظہارتعزیت ‘ سابق امیدواراسمبلی و صدر رفاہ عامہ ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں وکشمیر مولانامحمدالطاف بٹ ‘ امیر جے یو آئی ضلع ہٹیاں بالا مولاناحسین احمدحسان ‘ اخلاق احمدبٹ ‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جے یو آئی ہٹیاں مولانایوسف خان تنولی ‘ مولانا ابو سعد ا،مولانامفتی جمیل ‘ پروفیسر الطاف حسین صدیقی ‘ مولانا گل اظہری ‘ مولانابدر زمان ‘ مولانااذکار ‘ مولانا مفتی رضی الرحمن ‘ مفتی عابد ‘ خواجہ عادل حسین ‘ قاری عبدالقیوم ودیگر نے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر خالدمحمودسومرو نے لاڑکانہ میں وقت کے فرعونوں کامقابلہ کیااورآخروقت تک سندھ کے وڈیروں کے خلاف نمرد آزما رہے ‘ سندھ کی اقلیتی برادری بھی علامہ کی مظلومانہ شہادت پر افسردہ ہے علامہ نے بے نظیربھٹو کا کئی انتخابات میں مقابلہ کیا ‘ مولانا کی مظلومانہ شہادت پر جے یو آئی خیبر سے کشمیر تا کراچی افسردہ ہے ‘ حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتارکرے اور قرارواقعی سزادے ورنہ حالات کی ذمہ داری حکومت پرہوگی ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :