آزاد کشمیر احتساب بیورو نے کوٹلی روڈ کا حصہ بیٹھ جانے کا نوٹس لے لیا ‘واپڈا ‘ محکمہ ہائی وے اور دیگر ذمہ دار موقع پر طلب

منگل 2 دسمبر 2014 14:36

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو نے منگلاڈیم سے ملحقہ مقام پر میرپور کوٹلی روڈ کا ایک حصہ بیٹھ جانے کے وا قعہ کا نوٹس لے لیا اور واپڈا حکام، محکمہ ہائی وے اور دیگر ذمہ داران کو موقع پر طلب کر لیا ۔چیئرمین احتساب بیوروراجہ غضنفرعلی خان نے بتایا کہ منگلاڈیم پاکستان کی قومی ترقی اور معاشی خوشحالی کا منصوبہ ہے جس پر کھربوں روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

اس قومی منصوبے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے واپڈا حکام سے کہاکہ وہ منگلا ڈیم کے کنارے متاثرہ سڑک اور واٹرسپلائی کو پہنچنے والے نقصانات کا فوری ازالہ کریں ‘ منگلاڈیم کا مکمل سروے کروایاجائے تاکہ منگلاڈیم ریزنگ پراجیکٹ مکمل ہونے اور 1242 لیول تک جھیل میں پانی کھڑاہونے کے بعد منگلاڈیم کیکسی اور حصیکو اس طرح کا سامناتونہیں ہے۔

انھوں نے منگلاجھیل کے ڈائیک، ملحقہ سڑکوں ، آبادیوں کے علاوہ غیرآباد علاقوں میں بھی سروے کرنے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ اگر اس قومی نوعیت کے منصوبے میں کسی بھی قسم کی سستی یا مبینہ کرپشن کی شکایت موصول ہوئی تو احتساب بیورو سخت کاروائی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :