ہر ٹیم سے میچ جیت کر خوشی ہوتی ہے ، بھارت سے جیت کا مزہ ہی الگ ہے ، پاکستانی قوم اس حوالے سے بہت جذباتی ہے ، کسی صورت بھارت سے شکست تسلیم نہیں کرتی ، یہی وجہ ہے کہ جب بھی ہمارا بھارت سے میچ ہوتا ہے تو ہم انہی جذبات کو سامنے رکھ کر کھیلتے ہیں ، کشمیری نوجوان اور بچے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح پر مقبوضہ کشمیر میں خوشیاں مناتے ہیں، انٹر نیشنل کرکٹ رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہونے سے فخر ملتا ہے ، بھارت میں بھی کھیل کو کھیل کے طور پر لیا جانا چاہیے ، آنیوالے ورلڈ کپ کے لیے خصوصی تیاری کر رہے ہیں ، میرپور آزادکشمیر میں پہلی مرتبہ آ کر کرکٹ کھیلی ہے ، میرپور کا قائداعظم کرکٹ اسٹیڈیم ایک معیاری گراؤنڈ ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے رکن فاسٹ باؤلر عمر گل کی میر پو رمیں کھیلے گئے میچ کے بعد مقامی میڈیا سے بات چیت

بدھ 3 دسمبر 2014 17:29

ہر ٹیم سے میچ جیت کر خوشی ہوتی ہے ، بھارت سے جیت کا مزہ ہی الگ ہے ، پاکستانی ..

میرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے رکن فاسٹ باؤلر عمر گل نے کہا ہے کہ ہر ٹیم سے میچ جیت کر خوشی ہوتی ہے ، بھارت سے جیت کا مزہ ہی الگ ہے ، پاکستانی قوم اس حوالے سے بہت جذباتی ہے ، کسی صورت بھارت سے شکست تسلیم نہیں کرتی ، یہی وجہ ہے کہ جب بھی ہمارا بھارت سے میچ ہوتا ہے تو ہم انہی جذبات کو سامنے رکھ کر کھیلتے ہیں ، کشمیری نوجوان اور بچے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح پر مقبوضہ کشمیر میں خوشیاں مناتے ہیں، انٹر نیشنل کرکٹ رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہونے سے فخر ملتا ہے ، بھارت میں بھی کھیل کو کھیل کے طور پر لیا جانا چاہیے ، آنیوالے ورلڈ کپ کے لیے خصوصی تیاری کر رہے ہیں ، میرپور آزادکشمیر میں پہلی مرتبہ آ کر کرکٹ کھیلی ہے ، میرپور کا قائداعظم کرکٹ اسٹیڈیم ایک معیاری گراؤنڈ ہے ۔

(جاری ہے)

وہ میر پو رمیں کھیلے گئے میچ کے بعد مقامی میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ پاکستانی اوپنر بیٹسمین عمران فرحت اور ٹیسٹ پلیئر ہمایوں فرحت کے علاوہ ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین حسن رضا نے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اوپنر بیٹسمین عمران فرحت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں پاکستان کا ایک نمایاں مقام ہے اور اس وقت ہمارے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور پی سی بی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ترقی کرے اس کے لیے ایک کوشش یہ بھی کی جا رہی ہے کہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر پر سے بھی پابندی ہٹوائی جائے اور آئی سی سی سے اپیل کی جائے کہ ہمدردانہ بنیادوں پر محمد عامر پر سے پابندی ہٹائی جائے ۔

ٹیسٹ پلیئر ہمایوں فرحت نے پاکستان میں علاقائی کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے عمران خان کی ماضی میں پیش کی جانے والی تجاویز پر کام کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ ہر علاقے سے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ان علاقوں میں کرکٹ کا مضبوط ہونا ضروری ہے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین حسن رضا نے قائداعظم کرکٹ سٹیڈیم میرپور کو پاکستانی کرکٹ گراؤنڈ ز میں ایک بہت اچھا اضافہ قرار دیا اور قائداعظم ٹرافی میں حبیب بینک لمیٹڈ کی عمدہ کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور امید کا اظہار کیا کہ اس ٹورنامنٹ کی چیمپین حبیب بینک کی ٹیم ہو گی ۔

ٹیم کے کوچ سابق ٹیسٹ پلیئر کبیر خان نے آزادکشمیر میں کرکٹ کے فروغ کو خوش آئند قرار دیا اور میرپور کرکٹ سٹیڈیم کو ایک معیاری گراؤنڈ قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی نیشنل اور انٹر نیشنل سطح کی کرکٹ کے لیے میرپور کو موقع دیا جائے گا ۔ٹیم منیجر سابق ٹیسٹ پلیئر لیاقت علی نے ٹیم کی کاکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے نئے ستارے ابھر کر پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔