حکومت آزاد کشمیر کا عالمی یوم انسانی حقوق جموں وکشمیر کے دونوں اطراف انتہائی جوش وخروش کیساتھ سرکاری سطح پر منانے کا اعلان

جمعہ 5 دسمبر 2014 14:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) ریاست جموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی خصوصی ہدایت پر دس دسمبرعالمی یوم انسانی حقوق ریاست جموں وکشمیر کے دونوں اطراف سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں اور دنیا بھر میں انتہائی جوش و خروش عقیدت و احترام کیساتھ سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کر دیا گیا عالمی دن کے موقع پر آزادکشمیر بھر میں جلسے جلوس ریلیاں ،احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے جن کا مقصد جنیوا کنونشن میں تمام ممالک کے باہمی اشتراک سے انسانی حقوق کے احترام کے سلسلہ میں طے شدہ معاہدے کے مطابق اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ،قتل و غارت پر مبذول کروائی جائے گی ،اس بات کا اعلان گزشتہ روز وزیراعظم سیکرٹریٹ اپنے آفس چیمبر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں پرامن نہتے ،آزادی پسند مرد و خواتین کا بلاجواز قتل عام 8لاکھ بھارتی قابض افواج اور پیرا ملٹری ٹروپس کے مظالم ،شہری اور انسانی حقوق کی کھلے عام پامالیوں اور کریک ڈاؤن ،نوجوانوں کو اغوا کرنے کے بعد موت کے گھاٹ اتارنے کی بڑھتی ہوئی تشویشناک صورتحال کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہو گی 10دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے روز ایوان کے اندر اور باہر کی تمام جمہوری قوتوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر میں تحفظ حقوق انسانیت کا نعرہ بلند کرنے والوں کو باور کروایا جاسکے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو کس طرح پاؤں تلے روند کر آتشیں اسلحہ کی نوک پر چڑھایا جاتا ہے شوکت جاوید نے کہا کہ 10دسمبر کو بڑے جلسہ عام کے بعد اقوام متحدہ کے مشن دفتر ریلی کی صورت میں تمام مکاتب فکر کے زعماء جا کر سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام میمورنڈم پیش کریں گے ایک سوال کے جواب میں شوکت جاوید نے کہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیئے دنیا بھر میں بلا تخصیص انسانیت کی خدمت کرنے والی اچھی شہرت کی حامل تنظیموں اور اقوام متحدہ کے مبصرین پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ کمیشن تشکیل دے کر مقبوضہ کشمیر بھیجنے کی رسائی دینے کے لیئے بھارت پر دباؤ بڑھایا جائے اس وقت بھی گمنام قبروں کے علاوہ ماورائے عدالت قتل عام کا تسلسل شب و روز جاری ہے سیز فائر لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر شر انگیزی کی مثالیں مہذب اقوام کے لیئے باعث شرمندگی ہیں ایک اور سوال کے جواب میں میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا کہ اس وقت بھارت مقبوضہ کشمیر میں فراڈ انتخابی عمل رچا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے اور بھارتی بنیاد پرست وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں گجرات کی طرح فساداتی عمل کی منصوبہ بندی کر رہا ہے لہذا وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیئے دو ٹوک موقف اختیار کرنے کی طرح دونوں اطراف کی کشمیری قیادت پر مشتمل کشمیر کانفرنس طلب کریں انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ،دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جس طرح ڈیڑھ کروڑ کشمیر ی عوام کے حق خود ارادیت کو دنیا بھر کے فورمز پر اجاگرکیا اسی کشمیر پالیسی کو عصر حاضر میں جاری رکھنے کی ناگزیر ضرورت ہے کراچی میں دفاعی نمائش کے موقع پر ہونے والی کانفرنس سے بری افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جس طرح کشمیری عوام کے حق آزادی کے لیئے ایک بار پھر پاکستان کے اصولی موقف کو دھرایا ہے اس سے پوری قوم کے حوصلے بھی بلند ہوئے اور حریت پسندوں کو تازہ آکسیجن بھی میسر آئی ہے دس دسمبر کو پوری قوم بھارتی غاصبانہ قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف یک زبان ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :