Live Updates

عمران خان کے نکات حراکات و سکنات سے ملک توڑنے کی بو آ رہی ہے ‘یونس شاکر ایڈووکیٹ

پاکستان بند کرنے کی تحریک ان کی سول نا فرمانی کی تحریک کی طرح اپنی موت مر جائے گی ،عمران خان کے چھ نکات شیخ مجیب الرحمان کے چھ نکات سے ملتے جلتے ہیں

اتوار 7 دسمبر 2014 15:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) عمران خان نے ساڑھے تین ماہ میں گالم گلوچ ،بے ہودگی ،بد تہذیبی کا کالمی ریکارڈ قائم کر لیا ،وہ ایک مکمل طور پر فاتر العقل اور مخبوط الاحواس شخص ہے کسی شریف انسان کی عزت اس پاگل خان کے شر سے محفوظ نہیں وہ نفسیاتی مریض ہے ،،پاکستان بند کرنے کی تحریک ان کی سول نا فرمانی کی تحریک کی طرح اپنی موت مر جائے گی ،عمران خان کے چھ نکات شیخ مجیب الرحمان کے چھ نکات سے ملتے جلتے ہیں ،16دسمبر کی تاریخ مقرر کر کے عمران خان نے شیخ مجیب الرحمان کے سچے پکے جانشین ہونے کا ثبوت دے دیا ،عمران خان کے نکات ،حراکات و سکنات سے ملک توڑنے کی بو آ رہی ہے ،عوام کو تشدد پر اکسانا سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ ،سول نافرمانی کی تحریک پاکستان کو بند کرنے اور آئین سے ماورا اقدام اور مطالبات نے الزام خان کو سیاسی تنہائیوں کی آغوش میں پھینک دیا ہے اور وہ پاگل ہو چکے ہیں ،جوڈیشل کمیشن میں حساس اداروں کی شمولت کا مطالبہ عمران کے پاگل پن کا منہ بولتا ثبوت ہے ،۔

(جاری ہے)

عمران خان شروع دن سے حساس اداروں کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،لندن ملین مارچ میں عمران خان کے حکم پر ان کے حقیقی بھانجے حسان نیازی نے چند شر پسند وں سے مل کر ہلڑ بازی کے زریعے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ،عمران خان ابھی تک گلی ڈنڈا اور گلی کوچے کی سیاست سے باہر نہیں آ سکے ،کشمیریوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں سے آج مسئلہ کشمیر بین الاقوامی دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ،میانوالی کے طبلہ خان نیازی اور ڈانسر کو کیا معلوم کہ کشمیر اور اس کی آزادی کیا ہے ،عمران خان پر ملک توڑنے اور بغاوت کے مقدمات دائر کر کے فوری طور پر گرفتار کیا جائے عمران خان اسرائیل ،امریکہ ،بھارت ،یہود و ہنود کے پکے ایجنڈے ہیں ،وہ قادیانت کے ایجنڈے کے محرک ہیں ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے راہنما محمد یونس شاکر ایڈووکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو فوری طور پر دھرنے اور دھرنیوں سے پاک کیا جائے ،ان دھرنیوں کے نگے ناچ ،ڈانس ،عریانی ،فحاشی سے اہل یورپ کے سر بھی شرم سے جھکے ہیں ،عمران خان کی دھرنیاں پاکستانی قوم کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں ،مذاکرات سے انکار اور پاکستان توڑنے کی باتیں عمران خان کے لیے سیاسی موت ثابت ہو گی ،آج کے بعد ذلت ،رسوائی عمران خان کا مقدر بن چکی ہے ،ساری پاکستانی قوم عمران خان کی مکرو اور منحوس شکل تک دیکھنا پسند نہیں کرتے ،عمران خان کے سر کس اور تھیٹر پروگرام میں برگر اور کروڑ پتی بگڑی ہوئے خاندانوں کے لوگ ہوتے ہیں ، ان کے دھرنے میں موجود افراد ایک لاکھ سے زائد کی عینک استعمال کر تے ہیں ،دھرنے اور دھرنیاں پچاس ہزار سے زائد مالیت کے جوتے استعمال کرتے ہی اور ایک لاکھ سے زائد گھڑیاں ان کے بازوں پرسجی ہوتی ہیں میڈیا چینل کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں محمد یونس شاکر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان خود شاہانہ طرز زندگی بسر کر رہے ہیں اور چار سو کنال کے محل میں رہتے ہیں اور پیشاب کرنے کے لیے بھی ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں جبکہ ان کا کوئی زریعہ آمدن نہیں ،کوئی مزدور ،محنت کش ،ہاری ٹوٹے پھوٹے کپڑتے پہننے والا ان کے جلوسوں میں موجود نہیں ہو تا ،عمران خان ایک مخصوص عیاش ،مکروہ اور برگر کلاس کی نمائندگی کرتے ہیں ،عمران خان کے منحوس منہ سے غریبوں کی بات بکواس کے علاوہ کچھ نہیں ،آج صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام وزیر اعلی پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کو ڈھونڈنے میں مصروف ہیں اس صوبے کے عوام جن مشکلات میں آج گھیرے ہوئے ہیں وہ پچھلے آٹسٹھ سال میں اس طرح کی مشکلات نہیں دیکھی ہیں ،عمران خان اگر اپنے دھرنے اور دھرنیوں کے قیمتی جوتے ہی فروخت کردیں تو صوبہ خیبر کے عوام کی قسمت بدل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے قبل ٹی وی چینل نے شیخ رشید کے 130عمران خان کے 75اور شاہ محمود قریشی کے 65ٹاک شو ملکی سلامتی کے خلاف نشر کر کے کون سا ثواب کمایا ہے ،اس کے بعد ساڑھے تین ماہ سے مسلسل کوریج کر کے عریانی ،فحاشی ،ناچ ،ڈانس اور مغربی تہذیب کی یلغار اور ملکی معشیت کی تباہی کے ذمہ بعض چینلز ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا چینل صرف چار دن عمران خان کی فضول گفتگو اور بکواسات کو نشر نہ کریں تو پانچویں دن دھرنیں خود بخود ختم ہو جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ زبیر عمر کے انکشافات سے عمران خان کے گرد موجود جہانگیر ترین خان جیسے مکروہ چہروں سے نقاب اتر چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ملکی بقاء ،سلامتی ،معاشی ترقی کے ضامن ہیں ان کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہو چکا ہے ،دوسری جانب تمام بالغ نظر سیاسی قیادت ملکی ترقی اور جمہوریت کی ایجنڈے پر متفق ہو چکی ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :