مظفرآباد،پاسکو نے کروڑوں روپے کے اخراجات کے الزامات لگاکر کشمیری عوام کیلئے گندم روک لی‘ برفانی علاقوں میں خوراک کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ

پیر 8 دسمبر 2014 16:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) پاسکو نے کروڑوں روپے کے بقایا جات کا الزام لگاکر کشمیری عوام کے حصے کی گندم روک لی‘ نیلم‘ حویلی اور لیپہ سمیت برفانی علاقوں میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ‘ فلور میں بند سینکڑوں مزدور بیروزگار۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سیڈ کارپوریشن نے ایک مرتبہ پھر گندم کا سوئچ آف کردیا ہے جس کے باعث آزاد کشمیر کے اندر شدید غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

پاسکو نے الزام لگایا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے گندم خریداری کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرنے ہیں جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ پاسکو کو بروقت ادائیگیاں کی جارہی ہیں لیکن پاسکو جان بوجھ کر آزاد کشمیر کی گندم کو روک رہا ہے۔ یہ صورتحال ناقابل برداشت ہے جس کو متعلقہ فورم پر بھی اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف دارالحکومت کی بجلی بھی گندم کی طرح ناپید ہوگئی ہے اور عوام سڑکوں پر ہیں۔

اس طرح محکمہ فوڈ سکیورٹی حکومت پاکستان اور واپڈا نے مشترکہ طور پر کشمیری عوام کا جینا محال کردیا ہے اور اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ ریاست بھر میں شدید احتجاج شروع ہوجائے گا۔ وزیراعظم پاکستان سمیت اعلی حکام دونوں محکمہ جات کی طرف سے عوام کش اقدامات کو فوری طور پر رکوانے کیلئے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :