کل اور پرسوں بالائی پنجاب اور ہزارہ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے ‘ محکمہ موسمیات

جمعرات 11 دسمبر 2014 17:12

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) محکمہ موسمیات نے کل اور پرسوں ہفتہ اور اتوار کے دوران بالائی پنجاب، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور،گوجرانوالہ ،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

آج شام سے سندھ، بلوچستان سمیت ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی آ جائے گی جبکہ ملک کے بالائی علاقوں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہیں گے۔گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کوئٹہ، استورمیں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہنزہ میں درجہ حرارت منفی چھ، کالام، گلگت، سکردو منفی پانچ، گوپس منفی چار، راولاکوٹ منفی تین، دیر، درو ش، میرکھانی، دالبندین منفی دو، چترال، لوئر دیر، مری اور ژوب منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :