دو روز سے معطل رہنے والی دو طرفہ مظفرآباد سرینگر تجارت بحال، 88 مال بردار ٹرکوں نے لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج کو کراس کیا

جمعرات 11 دسمبر 2014 17:49

چناری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے باعث گزشتہ دو روز سے معطل رہنے والی دو طرفہ مظفرآباد سرینگر تجارت جمعرات کے روز سے بحال 88 مال بردار ٹرکوں نے لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج کو کراس کیا تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت کے زیر انتظام ہونے والے انتخابات کے باعث گزشتہ دو روز سے سرینگر مظفرآباد تجارت معطل رہی جسے جمعرات کے روز سے بحال کر دیا گیا لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے 88 مال بردار ٹرک آر پار ہوئے آزاد کشمیر سے41 مال بردار ٹرک مقبوضہ وادی گے جبکہ مقبوضہ وادی سے 47 ٹرک آزاد کشمیر آئے دو طرفہ تجارت آج جمعے کے روز بھی جاری رہے گی