حکومت 48گھنٹے میں جوڈیشل کمیشن بنادے احتجاج ختم کردیں گے،عمران خان ،
اگلے پلان کا دارومدار جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر ہے،آزادی کیلئے قربانی دینے پر کراچی کے عوام کا مشکور ہوں ،معذرت بھی چاہتا ہوں نواز شریف پر مزید دباوٴ ڈالیں گے ،2013کا الیکشن چوری کرنیوالوں کا احتساب کرینگے ،مجھے نیاپاکستان اور حقیقی جمہوریت نظر آرہی،چیئرمین تحریک انصاف ، ملک پر مسلط خاندانوں کو جانا ہوگا جس کے بعد ملک میں میرٹ پر نئی لیڈر شپ آئیگی،ہماری جدوجہد کے نتیجے میں نئے انتخابات ہونگے ،نیا پاکستان بھی بنے گا ، تھر میں حکمران کہتے ہیں ہم نے پینے کے صاف پانی کیلئے پانچ ارب روپے خرچ کئے ،تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں،نرسری شاہراہ فیصل پر مرکزی دھرنے کے شرکاء سے خطاب
جمعہ 12 دسمبر 2014 21:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت 48گھنٹے میں جوڈیشل کمیشن بنادے تو احتجاج ختم کردیں گے ۔لاہور میں احتجاج سے قبل جوڈیشل کمیشن بنادیا جائے تو احتجاج روک دیا جائے گا ۔اگلے پلان کا دارومدار صرف جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر ہے ۔جس طرح کراچی والوں نے ہمارا ساتھ دیا اب لاہور والے بھی اسی طرح ہمارا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں ۔
آزادی کے لیے قربانی دینے پر کراچی کے عوام کا مشکور ہوں اور ان سے معذرت بھی چاہتا ہوں ۔ہم نواز شریف پر مزید دباوٴ ڈالیں گے اور 2013کا الیکشن چوری کرنے والوں کا احتساب کریں گے ۔مجھے نیاپاکستان اور حقیقی جمہوریت نظر آرہی ہے ۔ہم ملک میں میرٹ چاہتے ہیں ۔ جو خاندان ملک پر مسلط ہیں ان کو جانا ہوگا جس کے بعد ملک میں میرٹ پر نئی لیڈر شپ آئے گی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.