وادی نیلم کے تمام گاؤں دیہی علاقوں کو بجلی پانی سڑک کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،میاں عبدالوحید

ہفتہ 13 دسمبر 2014 16:29

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) وزیر تعلیم آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ وادی نیلم کے تمام گاؤں دیہی علاقوں کو بجلی پانی سڑک کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں88 گاؤں کو منسلک کرنے کیلئے150 کلومیٹر سے زائدسڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ضلعی ہیڈ کواٹر آٹھمقام لوات سے چلہانہ تک کنڈل شاہی پاور ہاؤس اور جاگراں پاور ہاؤس سے بلاتعطل بجلی فراہم کی جائیگی۔

کٹن کے مقام پر سب گریڈاسٹیشن کی تعمیر تکمیل کت مراحل میں ہے دواریاں سے کیل سیری تک 3 میگاواٹ سرگن پاور ہاؤس سے بجلی فراہم کی جائے گی گریس ۔ہلمت میں بجلی گھروں کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی جا رہی ہیں جون سے قبل سو فیصد بجلی موبائل فون سروس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ تعلیمی پیکیج پر بڑے پیمانے پر کام ہو چکا ہے وفاق کی طرف سے فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ہی عملدراامد شروع ہوجائے گا فور ی طور پر حکومت آزادکشمیر فیز ون میں تعلیمی اداروں میں اپ گریڈیشن کے ساٹھ سٹاف کی کمی کو پورا کر رہی ہے۔

جورا، ستھرہ، میں عوامی وفود سڑکوں کی سنگ بنیاد کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ہم نے اپنے انتخابی وعدے پورے کئے ہیں جو کامیابیاں ملی ہیں ان پر اللہ کے حضور سجدہ برسجود ہیں۔ غریب ووٹر ہمارا سرمایہ ہے فنڈز کی عدم دستیابی کے باوجود عوام کے مسائل حل ہونا اللہ تعالیٰ کی نصرت ہے۔عوام کو ہمارے پیچھے آنے کی ضرورت نہیں ہے ہم خود عوام کے گھروں کی دہلیز پر جا کر ان کے مسائل حل کریں گے۔جس دئیے میں جتنی جان ہو گی وہ اتنی ہی دیر جلے گا جمہوریت میں عوام کارکردگی کو دیکھتے ہیں ہماری کاکردگی عوام کے سامنے ہے جو کہیں گے اس پر عمل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :