وزیراعظم عبدالمجیدکی جانب سے سے آزاد جموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کے ممبران کے اعزاز میں ناشتہ

منگل 16 دسمبر 2014 20:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدسے آزاد جموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کے ممبران نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ممبران پریس فاؤنڈیشن کے اعزاز میں ناشتہ دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر برقیات فیصل راٹھور،پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی،سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شہلا وقار،وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر سید عزا دار حسین کاظمی،میڈیا کنسلٹنٹ واحد اقبال بٹ، پریس فاؤنڈیشن کے ممبران سردار ذوالفقار علی خان،خوشحال قذافی،جاوید اسد،سردار راشد یعقوب،شہزاد راٹھور،چوہدری امجد،سردار نسیم،محمود راٹھور،سنٹرل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری آصف رضا میر نے شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار نے وزیراعظم کو جی پی او کے قریب سرکاری اراضی پر محکمہ اطلاعات اور پریس فاؤنڈیشن کے لیے پلازہ تعمیر کرنے کی تجویز دی جس پر وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :