آزادکشمیرمیں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں مرتب شدہ فہرستوں کا ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ جائزہ لیا جائے اور حتمی فہرستیں جلد از جلد فراہم کی جائیں،

آزادکشمیرکے سیکرٹری ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی محمداکرم سہیل کی اعلیٰ سطحی اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت

منگل 16 دسمبر 2014 20:13

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) آزادکشمیرکے سیکرٹری ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی محمداکرم سہیل نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں مرتب شدہ فہرستوں کا ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ جائزہ لیا جائے اور حتمی فہرستیں جلد از جلد فراہم کی جائیں اس سلسلہ میں سیکٹروائز کمیٹیاں بھی قائم کی جائیں جو درست اعداد وشمار کا جائزہ لیں گی جن کی نگرانی محکمہ مال کے تحصیلدار صاحبان کریں گے۔

حتمی فہرستوں کے بعد متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگیاں ممکن ہوسکیں گی۔ انھوں نے کہاکہ آفات سماوی کو روکنااگرچہ انسان کے بس میں نہیں ہے تاہم بروقت امدادی کارروائیوں اورحفاظتی اقدامات سے مزیدنقصانات سے بچا جاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

آفات سماوی کے دوران محکموں کا اشتراک نہایت ہی ضروری ہے ۔حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران ڈویژنل ایڈمنسٹریشن میرپور نے جو اقدامات اٹھائے وہ قابل تحسین ہیں۔

وہ یہاں کمشنرمیرپورڈویژن کے آفس میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطعی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں کمشنرمیرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان، ڈپٹی کمشنرمیرپورچوہدری محمدطارق،ڈپٹی کمشنربھمبر مرزاارشد جرال اور ڈپٹی کمشنرکوٹلی چوہدری شوکت نے انھیں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل میرپورچوہدری امجداقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کوٹلی چوہدری کاشف، اسسٹنٹ کمشنرصاحبان راجہ قیصراورنگزیب، چوہدری ساجد اسلم، مرزاحضرحیات، چوہدری نذاکت حسین، چوہدری مظہراقبال، چوہدری حق نواز، چوہدری محمدایوب، راجہ زاہد حسین، محمدصابرمغل، سردارندیم احمدخان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی محمداکرم سہیل نے کہاکہ آزادکشمیر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے میرپور،کوٹلی اور بھمبر ڈپٹی کمشنر صاحبان اپنی نگرانی میں اپنے اپنے اضلاع میں ہونے والے نقصانات اور تمام اعداد وشمار درست مرتب کروائیں تاکہ اصل متاثرین کو معاوضہ جات کی رقم فراہم کی جاسکے۔

اجلاس میں میرپور،کوٹلی اور بھمبر میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی قائم کردی گئی ہیں جو حتمی رپورٹ کمشنرمیرپورڈویژن کو پیش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :