سانحہ پشاور کیخلاف کوٹلی کے تمام مکاتب فکر کے لوگ سراپا احتجاج

بدھ 17 دسمبر 2014 16:09

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے خلاف کوٹلی کے تمام مکاتب فکر جن میں طلباء ، وکلاء، تاجر، صحافی، سیاسی، سماجی ،مذہبی و انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیداران وممبران شامل ہیں سراپا احتجاج بن گئے۔ منگل کے روز جب میڈیا کے ذریعے کوٹلی میں پشاور کے آرمی پبلک سکول میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں 141سے زائد معصوم طلباء کی شہادت کی اطلاع پہنچی تو ضلع بھر کی فضا سوگوار و غم زدہ ہوگئی۔

کیبلزپرمیوزک پروگرامز بند کر دےئے گئے، سکول کے طلباء کو چھٹی دے دی گئی ، طلباء سہمے سہمے گھروں کو پہنچے اور شہری ٹی و ی سیٹوں کے پاس بیٹھ کرلمحہ بہ لمحہ سانحہ کی اطلاعات لیتے رہے۔ عورتیں گھروں میں غم زدہ ہوگئیں ۔بدھ کے روز علی الصبح مساجد سے احتجاج بارے اعلا نات کروائے گئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان نواز شریف اوروزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی طرف سے سانحہ کے خلاف تین روزہ سوگ کے سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجراں ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سمیت دیگرتنظیموں کی کال پر زبردست احتجاج کیا گیا۔

د ن بھر کوٹلی کے مختلف اطراف سے تاجروں، طلباء اور دیگر تنظیموں کے احتجاجی جلوس جو طالبان کے خلاف زبردست نعرے بازی کررہے تھے شہید چوک پہنچتے رہے ۔ نوید ویلفےئر فاؤنڈیشن ، فردال پبلک سکول ، گورنمنٹ پائیلٹ ہائی سکول،پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج کے طلباء نے بھی جلوس نکالے، آرمی پبلک سکول کوٹلی کے طلبا ء نے سکول میں ہی دعائیہ تقریب کاانعقاد کیاجبکہ گرلز سکول نمبر 1کی صدرمعلمہ فرخندہ سلطانہ نے سکول میں قرآن خوانی کا انعقاد کروایا۔

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرنصرت فاطمہ کی ہدایت پر پرائمری سکولز کے اندر بھی دعائیہ تقریبات کا انعقادہوا۔ شہید چوک میں منعقدہ ہزاروں کے بڑے احتجاجی اجتماع سے ڈپٹی کمشنر چوہدری شوکت علی، مرکزی راہنما پی پی پی خواجہ عطامحی الدین،مرکزی صدرانجمن تاجراں ملک یعقوب ، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہنواز بٹ، پی پی پی راہنماؤں صدر پیپلز ٹریڈرز ونگ نصیر راٹھور، جنرل سیکرٹری پی پی پی میرپور ڈویژن مظہرکاظمی ایڈووکیٹ، صدر این ایس ایف آزادکشمیر انوار بیگ (سٹیج سیکرٹری)، سابق چےئرمین مسلم کانفرنسی راہنماملک فیض احمد، جنرل سیکرٹری نیشنل عوامی پارٹی سردارنیاز ایڈووکیٹ، صدر مسلم لیگ ن سردار زاہد خان، صدر صرافہ یونین ظفرملک، تاجر راہنما جمیل منہاس، صدر نیپ ظہورملک، پشاور سے تعلق رکھنے والے پختون تاجرولی خان، مسلم لیگی راہنما معروف طفیل، پی ٹی آئی راہنما احسان احمد،عبدالحمید زیدی سمیت دیگرنے خطاب کیا۔

صدر ٹرانسپورٹ یونین بابو آزاد بخت راٹھور، پی پی پی راہنما چوہدری خورشید احمد رشی،مظہرکیانی، حبیب منہاس، معروف مغل ، راجہ غلام محمود ودیگر کی قیادت میں مرکزی جلوس میں قافلے شامل ہوتے رہے۔ منگل کی رات ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے صدر شاہنواز بٹ کی کال پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیراہتمام شہید چوک کوٹلی میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید ہونے والے بچوں کی یادمیں موم بتیاں جلائی گئیں۔

تقریب میں بریگیڈ کمانڈر طالب ظفر ڈار، ڈپٹی کمشنر شوکت علی، صدر پریس کلب شاہنوازبٹ، مرکزی صدرانجمن تاجراں ملک یعقوب منہاس، ڈائریکٹر فنانس کوٹلی یونیورسٹی پروفیسر شاہد، سماجی راہنمابابر بیگ، مبارک بسمل، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خورشید قادری، سرپرست اعلیٰ تاجراں بشیربٹ،ایم ایس سرجن جہانگیر، سینئر نائب صدر پریس کلب رضوان قریشی، چوہدری الیاس ایڈووکیٹ، راجہ مہتاب، میجرسراج ، پریس فوٹو گرافر منظر بشیر ،سینئر نائب صدر تاجراں راجہ رحیم، مرکزی کوآرڈینیٹر جمیل منہاس، ڈپٹی سیکرٹری انوار اعظم چوہان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :