سندھ اسمبلی میں شانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے لئے قرآن خوانی اور غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی،
وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پھانسی کی سزا بحال کرنے سے ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی واقع ہوگی، ڈاکٹر سکندر میندھرو
بدھ 17 دسمبر 2014 18:12
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) سندھ اسمبلی میں شانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے لئے قرآن خوانی اور غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی عمرفاروق،سندھ کے وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹرسکندر میندھرو سمیت سندھ اسمبلی اسٹاف نے شرکت کی۔ غائبانہ نمازجنازہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرنے ہوئے سندھ کے ڈاکٹرسکندر میندھرو نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پھانسی کی سزا بحال کرنے سے ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی واقع ہوگی۔
انہوں نے کہا کے سانحہ پشاور پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور ایک اذیت ناک دلخراش سانحہ ہے دعا ہے شہداء جنت الفردوس میں اعلی مقام پائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاہو۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور پاک فوج، رینجرز و پولیس کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بھی دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکے صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم کی سرعام فروخت پر پابندی کو مزید سخت کرتے ہوئے ایسے اقدامات اٹھائیں گے کہ کوئی بھی کسی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی شکل میں وارداتیں نہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پہلے کھلے عام چہروں پر نقاب ڈال کر دارداتیں کرتے تھے لیکن اب جب سے ضرب عضب آپریشن شروع ہوا ہے ان دہشت گردوں نے یونیفارم پہن کر وارداتیں کرنے کی حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے۔ ڈاکٹرڈاکٹرسکندر میندھرو نے کہا کے پاکستانی قوم متحد اور منظم ہو کر ملک میں دہشت گردوں کے خلاف زمین تنگ کر کے ان کا صفایا کردیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.