کچھراٹ کی ترقی ، عوام کی خوشحالی میرا مشن ہے، ہر حال میں پورا کیا جائیگا، سید بازل علی نقوی

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:39

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) وزیر اطلاعات،زراعت ولائیوسٹاک سید بازل علی نقوی سے یونین کونسل نوراسیری کے ایک وفد نے چوہدری خانی زمان کھٹانہ ،راجہ شاہ نواز کنڈال اور راجہ قیصر رفیق کی قیادت میں ملاقات کی۔جن کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے 27دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی مرکزی تقریب ہل سیری درہ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے کہا لچھراٹ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میرا مشن ہے جس کو ہر حال میں پورا کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر کا قائل ہوں اور میرا کام صرف تعمیروترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے سے غربت اور بے روزگاری کو دور کر کے رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھے جو محبت دی ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

عوام کی بے پناہ محبت پر ان کا بھی مشکور ہوں۔انہوں نے کہا تمام کارکنوں کی خواہش تھی کہ برسی کی مرکزی تقریب ان کے ساتھ منعقد کی جائے مگر میں نے ہل سیری درہ کے وفد کی بے انتہا چاہت کی وجہ سے یہ مرکزی تقریب ان کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم سب اس دن اکٹھے ہو کر نہ صرف شہید محترمہ بینظیربھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں گے بلکہ یہ عہد بھی کریں گے کہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے خون کے آخری قطرے تک پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کے وفادار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی بھی تعمیروترقی سے ہٹا نہیں سکتا۔لچھراٹ کی ترقی اب نوشتہ دیوار ہے چاہیے جس قدر رکاوٹ آئے لچھراٹ کی ترقی کے دشمنوں کے لیے یہ زمین تنگ کر دیں گے۔انہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ۔اس موقع پر دفد نے وزیر اطلاعات کا خاض شکریہ ادا کیا اور انکی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علاقے کی ترقی کے لیے ان کے جذبات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :