چیئرمین احتساب بیورو آزاد کشمیر کے دورہ پونچھ کے ثمرات آنا شروع ہوگئے

جمعہ 19 دسمبر 2014 16:23

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) چیئرمین آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو راجہ غضنفر علی خان کے دورہ پونچھ ڈویژن کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ ضلع سدھنوتی کے دورہ کے دوران جنگلات کے رقبہ کی واگزاری کے حوالے سے دائر کی گئی شکایات پر رقبہ جنگلات کے احکام کو فوری طور پر واگزاری کا حکم دیا تھا جس کے نتیجہ میں محکمہ جنگلات کا 200کنال سے زائد کا رقبہ واگزار کر وادیا گیا جس کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

دورہ پلندری کے دوران عوام علاقہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کام کی بندش ، سپورٹس اسٹیڈیم کے کام کی سست روی اور واٹر سپلائی سکیم میں ناقص میٹریل کی شکایت کی تھی اس پر چیئرمین نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے تمام ریکارڈ کو قبضے میں لیتے ہوئے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع باغ کے دورہ کے دوران رفیق آباد واٹر سپلائی سکیم کے کام کی بندش کے حوالہ سے شکایت کی گئی تھی جس پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران کو تین دن کے اندر کام شروع کروانے کا پابند کیا تھا جس کے نتیجہ میں واٹر سپلائی سکیم کا کام دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے اور متعلقہ ٹھیکیدار نے مارچ 2015تک کام لینے پر دوایام کے اندر تمام سلائیڈ کو ہٹاکر سڑک کو آمد ورفت کیلئے رواں دواں کر دیا گیا ۔

اسطرح ہاڑی گہل تاراولاکوٹ کی ناقص تعمیر کے حوالہ سے میسرز نیسپاک کو ہدایات جاری کی گئی کہ آئندہ سیزن شروع ہونے پر 15مئی تک ناقص تعمیر کی گئی سڑک کو بمطابق تصریحات مکمل کریں ۔دوراہ راولاکوٹ کے دوران جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لئے چیف انجینئر سعودی فنڈڈ پراجیکٹ کو موقع پر ہدایات دی گئیں کہ وہ کام کو 15فروری تک مکمل کروائیں اور اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس راولاکوٹ کی تعمیر کو 15 اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

اس طرح علی سوجل روڈ راولاکوٹ کی تعمیر کے حوالہ سے چیئرمین احتساب بیورو نے ماہ دسمبر کے اندر بہر صورت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور پوٹھی بالا واٹر سپلائی سکیم کے حوالہ سے اندر ایک مال مکمل کرنے کی چیئرمین احتساب بیورو کو یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :